ایران میں حالیہ بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران امریکا  کی مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیل نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایران کے حکمرانوں کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے خبردار کیا ہے اور کہا کہ امریکا ’مدد کے لیے تیار‘ ہے۔

Israel has gone on high alert over the possibility the United States could intervene in Iran as authorities confront the biggest anti-government protests in years, Reuters cited three Israeli sources with knowledge of the matter as saying on Sunday.

US President Donald Trump has… pic.twitter.com/ClPj303CfY

— Iran International English (@IranIntl_En) January 11, 2026

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران امریکا کی ممکنہ مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیل نے اپنے سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں متعدد بار مداخلت کی دھمکی دی اور ایرانی حکمرانوں کو مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے روکنے کی وارننگ دی۔ ہفتہ کو انہوں نے کہا کہ امریکا ’مدد کے لیے تیار‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں ایرانی سفارتخانے پر احتجاج، مظاہرین نے اسلامی جمہوریہ کا پرچم اتار دیا، ویڈیو وائرل

میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی مشاورت میں یہ ہائی الرٹ کیا گیا، لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ عملی طور پر یہ ہائی الرٹ کیا معنی رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور ایران نے جون میں 12 دن کی جنگ کا سامنا بھی کیا تھا۔

ایک اسرائیلی ذریعہ کے مطابق ہفتہ کو فون کال کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں امریکا کی ممکنہ مداخلت پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی اہلکار نے کال کی تصدیق کی لیکن مذاکرات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

JUST IN???????????????????????? Iran says, #Israel will be wiped out from Map If US invervention in Iran and bomb Tehran heavily.

???????? Israeli military on high alert due to the hard-Iranian retaliatory action on Tel Aviv in weeks. pic.twitter.com/N466aHCnXK

— RKM (@rkmtimes) January 11, 2026

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایران میں بڑھتے ہوئے مظاہرے حکومتی سختی کے خلاف پھوٹ پڑے اور امریکا نے بین الاقوامی ذرائع سے مظاہرین کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ اسرائیل کے لیے اس دوران ہائی الرٹ کا مقصد ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ہائی الرٹ امریکا ایران ایران مظاہرے

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ہائی الرٹ امریکا ایران ایران مظاہرے ہائی الرٹ ایران میں کے لیے

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم