رانی مکھرجی کی فلم مردانی 3 کا ٹریلر جاری، بالی ووڈ ستارے دیکھنے کے لیے بے چین
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی ایکشن فلم مردانی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔ فلمی صنعت میں 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر رانی مکھرجی کو صفِ اول کی اداکاراؤں اور اداکاروں کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی فلم میں ناکامی کے بعد بالی ووڈ چھوڑنے والی اداکارہ سب سے بڑی خاتون ایکشن اسٹار کیسے بنیں؟
کیارا اڈوانی نے 14 جنوری کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر مردانی 3 کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے رانی مکھرجی کے 30 سالہ شاندار فلمی سفر اور ان کی طاقتور اسکرین موجودگی کو سراہا اور فلم دیکھنے کے لیے بے چینی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Rajan Pillai (@papzrajan_pillai)
کترینہ کیف نے بھی سوشل میڈیا پر رانی مکھرجی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بے مثال، لاجواب اور منفرد قرار دیا اور 30 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: رانی مکھر جی نے 5بڑی بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
کرینہ کپور خان نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے رانی مکھرجی کے لیے بھرپور محبت اور تعریف کا اظہار کیا اور ان کی اداکاری کو دھماکہ خیز قرار دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by FILMYGYAN VIDEOS (@filmygyanvideos)
عالیہ بھٹ نے بھی اپنے پیغام میں رانی مکھرجی کی 30 سالہ ناقابلِ فراموش پرفارمنسز کا ذکر کرتے ہوئے مردانی 3 دیکھنے کے لیے جوش ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کی نئی فلم پر شاہ رخ صدقے واری ہونے لگے
انیل کپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ بدلتی ہوئی فلمی صنعت میں 30 سال گزارنے کے باوجود رانی مکھرجی آج بھی ایک بہترین اداکارہ، دوست اور انسان کے طور پر نمایاں ہیں اور انہوں نے مردانی 3 کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by FILMYGYAN VIDEOS (@filmygyanvideos)
رانی مکھرجی کی اداکاری سے مزین فلم مردانی 3 30 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بالی ووڈ رانی مکھر جی کترینہ کیف کرینہ کپور مردانی 3.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ رانی مکھر جی کترینہ کیف کرینہ کپور رانی مکھرجی کی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔