وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کسی زمان پارک یا پاکپتن کے پیر خانے کی طرح نہیں ہے۔

پی ٹی آئی پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پولیس ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے، لیکن کچھ عناصر خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر دعاؤں کے اہتمام کا اعلان

انہوں نے واضح کیاکہ اڈیالہ جیل میں ہر ہفتے غیر متعلقہ افراد کے ساتھ تماشا لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ اڈیالہ جیل کے باہر ان کی پارٹی کا کوئی عہدیدار نہیں پہنچتا اور پولیس تب ہی کارروائی کرتی ہے جب قانون کی خلاف ورزی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ پولیس کے ساتھ بدتمیزی یا ہاتھا پائی کرتے ہیں تو کیا پولیس خاموش رہ سکتی ہے؟ اور اگر آپ کے لیڈر کے لیے لوگ باہر نہیں نکلتے تو اس میں مریم نواز کا کیا قصور ہے؟

عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ آئین کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے نام پر قانون شکنی کا کھیل بند ہونا چاہیے۔ جنہوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے، وہ کسی بھی صورت میں کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا تھا، جس کی پی ٹی آئی کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر ڈراما لگاتی ہے، باز نہ آنے پر حل نکالنا ہوگا، رانا ثنااللہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کے باوجود کارکنان ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچتے ہیں، اور گرفتار قائد سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل پاکپتن پیر خانہ پی ٹی آئی زمان پارک عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پاکپتن پیر خانہ پی ٹی ا ئی زمان پارک وزیر اطلاعات پنجاب وی نیوز اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار