کھلاڑی اڈیالہ جیل کے باہر خواتین کو ڈھال بناتے ہیں: عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اڈیالہ جیل کے باہرخواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ اڈیالہ جیل ہے زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ نہیں، جہاں ہر ہفتے بمہ اہل و عیال اور چند کرائے کے لوگوں کے ساتھ تو تماشا لگایا جاتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ان کی پارٹی کا کوئی عہدے دار نہیں پہنچتا خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، پولیس ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پولیس تب ہی حرکت میں آتی ہے جب قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، آپ پولیس کے ساتھ بدتمیزی کریں ہاتھا پائی کریں تو کیا پولیس آپ کا منہ دیکھتی رہے گی؟ اپنے ہر گناہ کا الزام مریم نواز پر لگانا بند کریں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر آپ کے لیڈر کی خاطر لوگ باہر نہیں نکلتے تو اس میں مریم نواز کیا قصور ہے؟ جو خود کو مقبول ترین سمجھتا تھا اب وہ فضول ترین بن چکا ہے، آئیں اور قانون کا درس وہ دے رہے ہیں جو خود مطلق العنان بنتے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئیں کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جیسے کارڈ کھیلنا بند کریں، جس نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے وہ کٹہرے میں کھڑا ہوگا وہ چاہیے کوئی بھی ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔