پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ، اہم قانون سازی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کر دی، مشترکہ اجلاس 20جنوری صبع 10:30پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے، 18نجی اور 11 حکومتی بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ 24بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئیے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے، پانچ نئے بل اجلاس میں پیش کیئے جائیں گے۔
جنرنلسٹ پروٹیکشن بل، ڈومیسٹک وائلنس کا بل، مختلف جامعات کے نجی و سرکاری بل، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم کا بل سمیت دیگر اہم بل شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس اجلاس میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔