اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس جو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے پیش کی گئی متعدد تجاویز اور سمریز پر غور کیا گیا، جن میں ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کی درخواستیں، نیز دیگر اہم پالیسی اور انتظامی امور شامل تھے۔ موجودہ مالی سال کے دوران پنجاب میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے‘ دفاعی خدمات کے لیے 5 ارب روپے سے کچھ زائد کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی، یہ اخراجات مستقل نوعیت کے ہیں، اس لیے آئندہ مالی سال سے انہیں باقاعدہ دفاعی بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ای سی سی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے لیے 322.

8 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی، جس کے تحت اسلام آباد میں قائم کیے جا رہے آٹزم سینٹر آف ایکسیلینس میں داخل خصوصی بچوں کی آمد و رفت کے لیے 15 کوسٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی ایک سمری پر ای سی سی نے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کے قیام کے لیے 800 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3.7 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی، ای سی سی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے دریائے سندھ، حب اور بلوچستان کے دریاؤں کے ساتھ ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کے قیام‘ 10 ارب روپے کی مجوزہ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے مقابلے میں کمیٹی نے تیسری سہ ماہی کے لیے 3 ارب روپے کی منظوری دی، جبکہ بقیہ رقم چوتھی سہ ماہی میں مختص کی جائے گی۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ایشیا پیٹرولیم لمیٹڈ پائپ لائن کے مستقبل سے متعلق پیش کی گئی سمری پر بھی غور کیا گیا۔ ای سی سی نے نیشنل ٹاسک فورس – امپلیمنٹیشن آف ریفارمز (پاور ڈویژ ن) کے دائرہ کار میں ایک کمیٹی تشکیل دی، جس میں پیٹرولیم ڈویڑن، وزارتِ خزانہ، وزارتِ قانون و انصاف، سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی 31 جنوری تک آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی، عمل درآمد کے معاہدے کی شرائط بشمول گارنٹی ایگریمنٹ اور لیٹر آف ایگریمنٹ پر مذاکرات کرے گی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے قومی فلم و نشریاتی پالیسی 2018 کے تحت قائم فلم اینڈ ڈرامہ فنانس فنڈ کے لیے 1 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست پر غور کیا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو مضبوط بنانا اور معیاری و ذمہ دار سکرین مواد کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے سٹریٹجک بیانیے کی ترویج ہے۔ ای سی سی نے 700 ملین روپے کی منظوری دی۔ دریں اثناء وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی کوائن ٹیکنالوجی اِنک کے دورہ کرنے والے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر چیٹ سلویسٹری کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے وفد کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک منظم اور ذمہ دار فریم ورک تیار کرنے کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے بین الاقوامی تجزیاتی رپورٹس کے حوالے سے عالمی ڈیجیٹل اثاثہ سرگرمی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شرکت کو اجاگر کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس سرگرمی کو ایک ایسے منظم اور باقاعدہ ماحول میں لانا چاہتی ہے جو صارفین کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی جدت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضابطہ کاری مواقع اور خطرات کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے ناگزیر ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستانی شہریوں کی جانب سے ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ تشکیل پالیسی فریم ورک کا مقصد مارکیٹ کے شرکاء کو وضاحت فراہم کرنا، بین الاقوامی بہترین عملی مثالوں سے ہم آہنگ ہونا، اور اسٹیٹ بینک سمیت تمام متعلقہ ریگولیٹرز کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مارکیٹ کی منظم ترقی اور ادارہ جاتی شمولیت ممکن ہو سکے۔ چیٹ سلویسٹری نے امریکہ اور کینیڈا کی منڈیوں سے متعلق تجربات اور مشاہدات کا اشتراک کیا، اور آئی کوائن ٹیکنالوجی کے بینکوں، ایکسچینجز اور بڑے صارف پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کا حوالہ دیا۔ گفتگو میں آئی کوائن ٹیکنالوجی کی عالمی سرگرمیوں پر بھی بات چیت ہوئی، جن میں ایسے شراکت داری ماڈلز شامل ہیں جو بڑے صارفین کو ڈیجیٹل اثاثہ خدمات تک رسائی فراہم کرتے ہیں، نیز پاکستان میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مواقع تلاش کرنے میں کمپنی کی دلچسپی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے رابطہ برقرار رکھنے، تعاون کے شعبوں کا جائزہ لینے، اور پاکستان میں ایک شفاف، جامع اور باقاعدہ ڈیجیٹل اثاثہ مارکیٹ کی تشکیل میں معاون تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وفد میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ٹیری روبلنگ، آئی کوائن ٹیکنالوجی کے مشیر، مسٹر محمود اظہر جبار، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیک ایکسس، اور مسٹر طارق حفیظ ملک، چیف ٹیکنالوجی آفیسر ٹیک ایکسس بھی شامل تھے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ئی کوائن ٹیکنالوجی ارب روپے کی کی جانب سے کی منظوری کے لیے

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان