اسرائیل کے ساتھ گزشتہ جنگ کے مقابلے آج زیادہ طاقتور ہیں: ایرانی آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں ایران آج زیادہ طاقتور ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ 2025 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ ایرانی مسلح افواج کے لیے ایک ’منفرد اور غیر معمولی تجربہ‘ تھا، کیونکہ ایران واحد ملک ہے جس نے اسرائیل جیسے مغربی ٹیکنالوجی اور حمایت سے لیس ملک کے ساتھ اس پیمانے پر براہِ راست محاذ آرائی کی۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امیر حاتمی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ 6 ماہ کے دوران کی گئی تیاریوں سے ایران کو اسرائیل اور امریکا کی جانب سے لاحق خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت حاصل ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ہونے والی ایران اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل نے ایران کے شہروں پر تباہ کن حملے کیے جبکہ ایران نے بھی مسلسل جوابی کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نقصان پہنچا، اس دوران امریکا نے بھی ایران کے اندر 3 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن پر تہران کے خلاف ’انتہائی سخت‘ اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔