خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں کوئی دوسرا فرد نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر کے لیے کاغذات صرف انہوں نے جمع کروائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری اسپیکر کے ساتھ ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، ہم نے تمام اعتراضات دور کر دیے ہیں، کاغذات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل تک دستخط کی تصدیق ہو جائے گی، جمعرات کو ہمارا اپوزیشن لیڈر اناؤنس ہو جائے گا، جمعے کے دن سیشن میں ہمارا اپنا اپوزیشن لیڈر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اسپیکر آفس میں مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
ملاقات کافی اچھے ماحول میں ہوئی، اسپیکر کا رویہ مناسب تھا: اقبال آفریدیاسپیکر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اقبال آفریدی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی قیادت میں ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے، ملاقات کافی اچھے ماحول میں ہوئی، اسپیکر کا رویہ مناسب تھا۔
پی ٹی آئی نے قرارداد میں شفاف، آزاد و منصفانہ نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اقبال آفریدی نے کہا کہ اپنے تمام اراکین کے دستخط کروا کر لسٹ اسپیکر آفس جمع کرا دی ہے، ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی گزارشات اسپیکر کے سامنے رکھیں کہ اپوزیشن کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اس طرح جمہوریت نہیں چلتی، اسپیکر نے کہا ہے کہ آپ نے لسٹ جمع کرا دی ہے ہم اس کا جائزہ لیں گے۔
ہمارے اندر کوئی گروپنگ نہیں ہے: عامر ڈوگراس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ہدایات کے مطابق تقاضے پورے کر کے اپ ڈیٹڈ لسٹ اسپیکر کو جمع کرا دی ہے، ہمارے اندر کوئی گروپنگ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، وہی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔
میں بھی اسپیکر رہا ہوں، ہم نے تمام تقاضے پورے کیے ہیں: اسد قیصراسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے وہ جب چاہیں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں، میں بھی اسپیکر رہا ہوں، ہم نے تمام تقاضے پورے کیے ہیں، اُمید ہے مزید تاخیر نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر سے ملاقات پی ٹی آئی نہیں ہے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم