بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
---فائل فوٹو
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی ہے، ڈاکٹرز اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ جیل انتظامیہ کو دی جائے گی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ معمول کی کارروائی ہے۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سے قبل بھی بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرچکی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کیا جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔