عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ عدالت و جیل حکام کے مابین ہے ہمارا کنٹرول نہیں، اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ عدالت و جیل حکام کے مابین ہے ہمارا کنٹرول نہیں، اعظم نذیر تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ سینیٹ میں پھر اٹھادیا، وزیرقانون اعظم تاڑ کہتے ہیں یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے، حکومت کا کنٹرول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی رہنما فلک ناز چترالی نے کہا دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی تک کسی کی رسائی نہیں۔پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی۔پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا میں خود اس حوالے سے رپورٹ آئندہ ہفتے سینٹ میں پیش کروں گا، انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے حکومت کا اس معاملے پر کنٹرول نہیں۔دریں اثنا سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے نومنتخب سینیٹر عابد شیر علی نے حلف اٹھالیا، جبکہ جی سیون گیس لیکیج دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، جماعتِ اسلامی کا شدید ردِعمل اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، جماعتِ اسلامی کا شدید ردِعمل رائٹ سائزنگ ، مختلف وفاقی وزارتوں کے 826ملازمین سرپلس قرار بشری بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے وہی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی پاکستان، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 8ممالک کا فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اورجی بی کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جیل حکام کے مابین ہے معاملہ عدالت کنٹرول نہیں
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔