اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے بارے میں بار بار پاور فل کا لفظ استعمال کیا گیا ہے؟ کہا گیا ہے کہ ملزم بہت پاور فل ہے یہ ہے کون؟۔

ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور سابق مشیر بھی رہے ہیں، ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے، وزیر داخلہ نے ملزم پر جھوٹی پندرہ ایف آئی آرز کروائیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس پر سماعت کو ملتوی کیا جائے، وکیل کے مقدمے کا ریکارڈ ابھی تک نہیں آیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ منگوانا آپ کی ذمہ داری تھی، مذاق بنایا ہوا ہے، فائل کیوں نہیں منگوائی؟۔

مدعی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کی بیٹی کواپنی حراست میں رکھا جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ موجودہ کیس کی بات کریں، جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ ملزم تو آپکی اپنی پارٹی کا بندہ ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے وکلا کو ہدایت دی کہ بار بار ملزم کیلئے بااثر ہونے کا لفظ استعمال نہ کریں، ملزم اتنا ہی نامور تھا تو پہلے روز ہی مقدمے میں نام ہونا چاہئے تھا، بائیس افراد کو نامزد کیا لیکن ملزم کو نہیں۔

مدعی کے وکیل نے کہا کہ سارا وقوعہ محمد اسماعیل کی ایما پر ہوا، واقعے میں سات افراد قتل ہوئے جبکہ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کو شامل تفتیش صرف ایک پراسکیوشن گواہ کے بیان پر کیا گیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سات افراد قتل ہوئے تو ملزم کا نام پہلے روز ہی مقدمہ میں ہونا چاہیے تھا، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل نے کے وکیل کہ ملزم کہا کہ

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن