Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:44:56 GMT

سردی کی شدت میں اضافہ، سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

سردی کی شدت میں اضافہ، سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

کراچی: سردی میں اضافے کے بعد سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں میں حاضری اور چھٹی کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کے سہولت دے دی ہے جس کے تحت اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھولے جائیں گے۔ جبکہ اسکول بند ہونے کے اوقات کار پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہیں گے۔اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ سردی کی لہر میں شدت کے باعث صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 2 ہفتوں کے لیے کیا گیا ہے۔ جب کہ اس کا اطلاق پیر 12 جنوری سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

قبل ازیں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مشاورت کی.

جس کے بعد صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے سے سندھ کے کئی شہریوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ پر آگیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے اوقات کار

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن