بل گیٹس نے طلاق کے بعد اہلیہ کے اکاؤنٹ میں خاموشی سے اربوں ڈالر کیوں منتقل کیے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا کے درمیان 2021 میں طلاق ہوگئی تھی تاہم اب یہ سابق جوڑا پھر خبروں میں ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلنڈا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹ میں 7 ارب 88 کروڑ ڈالر خاموشی سے منتقل کردیئے۔
سب حیران ہیں طلاق کے تقریباً 4 سال بعد اچانک اتنی بڑی رقم کا سابق اہلیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا آخر کیا مقصد ہوسکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک کی رپورٹ کے مطابق یہ ادائیگی طلاق کے تصفیے کا حصہ تھی جس کی تفصیلات پہلی مرتبہ حالیہ ٹیکس دستاویزات کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔
دوسری جانب اسے اب تک عوامی سطح پر ریکارڈ ہونے والی سب سے بڑی فلاحی منتقلیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلِنڈا فرنچ طلاق سے قبل بل اینڈ میلِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں شریک چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
تاہم استعفیٰ دیتے وقت انہوں نے بتایا تھا کہ طلاق کے معاہدے کے تحت انہیں خواتین، بچوں اور خاندانوں سے متعلق آزاد فلاحی منصوبوں کے لیے خطیر رقم فراہم کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق اثاثوں کی مجموعی تقسیم کے بعد میلِنڈا گیٹس کے ذاتی اثاثوں کی مالیت تقریباً 25 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
طلاق کے فوراً بعد بل گیٹس نے اپنی نجی سرمایہ کاری کمپنی کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کے حصص میلِنڈا گیٹس کے نام منتقل کیے۔
اس کے علاوہ دونوں فریقین کے درمیان 170 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی جائیداد، 130 ملین ڈالر کے قیمتی فن پارے اور مائیکروسافٹ کے اہم شیئرز کی تقسیم پر بھی اتفاق رائے ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بل گیٹس میل نڈا طلاق کے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے