وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں آئل ایگزیکٹوز نے ملاقات کی اور سرمایہ کاری میں دلچسپی مگر خدشات کا بھی اظہار کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی تیل صنعت کو کس طرح دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اس پر بات ہوگی۔
وینزویلا میں کونسی تیل کمپنیاں جائیں گی اس کا فیصلہ کریں گے، تیل کمپنیاں امریکا سے براہ راست ڈیل کریں گی، وینزویلا سے نہیں۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا فوری طور پر وینزویلا کے 5 کروڑ بیرل تیل کی ریفائننگ اور فروخت شروع کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک آئل ٹینکر پکڑا جو ہماری منظوری کے بغیر وینزویلا سے روانہ ہوا۔
امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا کی طرف سے کل ہمیں 30 ملین بیرل تیل دیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکا کی بڑی آئل کمپنیوں نے وینزویلا میں سرمایہ کاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا، آمدنی بھی ہوگی، تیل کمپنیاں امریکا سے براہ راست ڈیل کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں، وینزویلا کی تیل صنعت دوبارہ تعمیرکریں گے۔
ایک سوال پر کہا وہ نہ ہوتے تو پاک بھارت جنگ جاری رہتی، 8 طیارے مار گرائےجانے کا بیان بھی دہرایا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مظاہرین نے میرے نام پر سڑک کا نام رکھ دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پر وینزویلا میں کہ وینزویلا نے کہا کہ
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔