پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مؤثر معاشی تعاون کی جانب بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مؤثر معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کی سمت بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سجوانی بزنس وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی گہرے، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کیا ہے اور تعاون کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حالیہ اعلیٰ سطحی روابط اور تبادلوں سے پاکستان اور یو اے ای کے نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جو تعاون کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انوویشن، بلاک چین اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس تعاون کو خصوصی اہمیت دینے پر زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی سرمایہ کاری، جدت اور عالمی روابط، جب پاکستان کے انسانی وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ ملتے ہیں، تو یہ معاشی ترقی کے لیے نہایت مفید شراکت داری بن جاتی ہے۔شہباز شریف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی مضبوط حمایت سے نجی شعبے کا بڑھتا ہوا تعاون پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔سجوانی گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کے مواقع میں مزید تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
اشتہار
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان اور یو اے ای کے کے درمیان انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔