امریکا نے وینزویلا سے روانہ ہونے والا ایک اور تیل بردار جہاز ضبط کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
امریکا نے کیریبین سمندر میں وینزویلا سے روانہ ہونے والا ایک اور تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یو ایس کوسٹ گارڈ اور میرینز نے مشترکہ کارروائی کے دوران اولینا (Olina) نامی ٹینکر کو بغیر کسی مزاحمت کے تحویل میں لیا۔
مزید پڑھیں: وینزویلا پر دوسرا حملہ منسوخ کردیا، تیل میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم کا کہنا ہے کہ جہاز پر پابندیوں کے تحت ممنوع تیل لادے جانے کا شبہ تھا اور اس نے امریکی فورسز سے بچنے کی کوشش کی۔ امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی مغربی نصف کرے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔
Once you control all the oil, why hold prices down any longer…
US seizes another Venezuelan oil tanker as energy markets experience significant uptick.
— Informer (@X_Informer_X) January 9, 2026
رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر میں وینزویلا کے تیل کی برآمدات پر مکمل پابندی کے اعلان کے بعد اب تک کم از کم 4 تیل بردار جہاز ضبط کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پورٹ لینڈ میں وفاقی اہلکار کی فائرنگ، وینزویلا گینگ کے مبینہ 2 ارکان زخمی
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ’گھوسٹ فلیٹ‘ جہاز جعلی دستاویزات کے ذریعے پابندی شدہ تیل منتقل کرتے ہیں، جبکہ بیشتر جہاز خستہ حال ہونے کے باعث امریکی بندرگاہوں میں داخلے کے معیار پر بھی پورا نہیں اترتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا کیریبین سمندر ہوم لینڈ سیکیورٹی وینزویلا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا کیریبین سمندر ہوم لینڈ سیکیورٹی وینزویلا
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔