گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں ایک لمحے کی تاخیر نہ ہوگی، پہلے گولی چلے گی پھر پوچھیں گے: ڈنمارک کی امریکا کو دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈنمارک کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں گولی پہلے ماریں گے سوال بعد میں پوچھیں گے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع ڈنمارک نے گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حملہ ہوا تو مسلح افواج احکامات کا انتظار کیے بغیر فوری جواب دیں گی، گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے۔
اس سے قبل 7 یورپی ممالک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حق صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدہ نہ لیا تو امریکا کارروائی کر سکتا ہے۔
امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ گرین لینڈ عالمی میزائل دفاع کیلئے نہایت اہم ہے، بعض مخالف طاقتوں نے گرین لینڈ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے گرین لینڈ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔