مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے متنازع صومالی لینڈ کے غیرقانونی دورے کی مذمت کرتے ہوئے صومالیہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، قطر، عمان، مصر، لیبیا، یمن، انڈونیشیا اور صومالیہ، سمیت 22 اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی نے مشترکہ بیان جاری کردیا۔

بیان کے مطابق 6 جنوری 2026 کو اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اس سے خطے میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی تنقید کے باوجود اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیدون سار نے متنازع علاقے صومالی لینڈ کا دورہ کرکے خود ساختہ صدر عبد الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق گیدون سار نے صدر اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ہرجیسہ میں ملاقات کرکے مستقبل میں سفارت خانے کھولنے اور سفیروں کی تعیناتی پر بات چیت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیر صومالی لینڈ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم