اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی عہدیدار کے صومالیہ کے خطے صومالی لینڈ کے غیرقانونی دورے پر پاکستان سمیت 23 ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ گیا ہے۔دفترخارجہ کے مطابق 23  ممالک کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی نے مشترکہ بیان میں اسرائیلی عہدیدار کے غیر قانونی دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مشترکہ ردعمل میں اسرائیلی عہدیدار کے دورہ صومالیہ کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیاہے ۔

23 ممالک میں پاکستان، ترکیہ ، سعودی عرب ، ایران ، عراق ،الجزائر ،بنگلہ دیش،صومالیہ ، جبوتی ، گیمبیا، انڈونیشیا،اردن، کویت، لیبیا،مالدیپ،نائجیریا،عمان ، مصر،فلسطین،قطر،سوڈان ، کاموروس ،یمن اور او آئی سی کے  وزرائے خارجہ  شامل ہیں ۔مشترکہ بیان میں اسرائیلی عہدیدار کے دورہ صومالیہ کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیاہے اور کہا گیا کہ یہ غیرقانونی اقدام بین الاقوامی اصولوں اور اقوامِ متحدہ کے منشور کو کمزورکرتا ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

23 ممالک اور او آئی سی نے صومالیہ کی خودمختاری اور وحدت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ، وزرائے خارجہ کا کہناتھا کہ صومالیہ میں علیحدگی پسند ایجنڈوں کی حوصلہ افزائی قابل قبول نہیں ، ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں ۔وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان  میں کہناتھا کہ بین الاقوامی قانون کا احترام، خودمختار ریاستوں کے اندرونی امور میں عدم مداخلت لازم ہے، اسرائیل صومالیہ کی خودمختاری،قومی وحدت وعلاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرے۔اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیل سےصومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکا فیصلہ فوری واپس لینےکا مطالبہ کیاہے ۔

ٹرمپ  نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت کردی،بھارتی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صومالیہ کی خودمختاری اسرائیلی عہدیدار کے اور او

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار