بھارت کا دہشت گردی پر من گھڑت بیانیہ حقائق کو نہیں چھپاسکتا، ترجمان دفترخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
بھارت کا دہشت گردی پر من گھڑت بیانیہ حقائق کو نہیں چھپاسکتا، ترجمان دفترخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جے ایف 17کے معاہدے پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع دفاعی تعلقات ہے، جے ایف 17 طیاروں کے معاہدے سے متعلق کوئی علم نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وقت آنے پر بتائیں گے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لیے پانچ جنوری کو حق خودارادیت کا دن منایا گیا، ہندوستان کشمیری لیڈر شپ کو خاموش کرنے میں لگا ہے، ہزاروں کشمیری لیڈران ہندوستانی جیلوں میں قید ہے، پانچ اگست 2019 کو بھارت نے کالے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے لیے سیاسی سماجی تعاون جاری رکھے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ کیا، اسحاق ڈار پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ترجمان کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جے ایف 17 کے معاہدے پر دفتر خارجہ نے درعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع دفاعی تعلقات ہے، جے ایف 17 طیاروں کے معاہدے سے متعلق کوئی علم نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وقت آنے پر بتائیں گے۔پاکستان بھارتی وزیر خارجہ امور کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے، یہ بھارت کا ریکارڈ ہے کہ وہ۔ خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارت کے پاکستان پر الزامات اس کے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتے، بھارت کو دوسروں کو وعظ کرنے کی بجائے اپنے اپ کو بدلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں فیض الہی مسجد اور ملحقہ جائیدادوں کا انہدام بھارت کے مسلم کش اقدامات کی مہم کا حصہ ہے، یہ 1992میں بابری مسجد کے انہدام اور بعد ازاں مندر کی تعمیر کا تسلسل ہے، یہ اقلیتوں کے خلاف بھارتی نفرت انگیز ہندوتوا مہم کا حصہ ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون موجود ہے۔پاکستان ایران کے معاملات میں کسی بھی غیرملکی مداخلت کا مخالف ہے، صومالی لینڈ کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے، ہم نے مختلف فورمز پر صومالی لینڈ کی غیر قانونی ریاست کی مخالفت کی ہے، یہ برادر ملک صومالیہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔گذشتہ روز پاکستانی سابق سیکرٹریز خارجہ اور سفیروں سے اسحاق ڈار کی ملاقات معمول کا حصہ ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ مخاصمانہ رویہ نہیں چاہتا، ہمارا مطالبہ انتہائی سادہ ہے کہ افغان شہری دیگر ممالک میں دہشتگردی میں استعمال نہ ہوں، ہم صرف قابل تصدیق، تحریری اور ٹھوس ضمانتیں اور ان پر عملدرآمد چاہتے ہیں، یہ ضمانتیں افغانستان کے اپنے لئے اچھی ہیں۔پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا لیٹرل میکنزم پر دفتر خارجہ نے موقف دیا کہ پاکستان افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی میکنزم جارہے رہے گا،سہ فریقی میکنزم پر کے جاری رہنے پر پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں اتفاق ہوا تھا ۔وزرائے خارجہ کے سہ فریقی میکنزم جاری رکھنا پاکستان کی مثبت عکاسی کررہا ہے،پاک افغان دوطرفہ تعلقات پر پاکستان کا موقف پرانا ہے، افغان طالبان کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنماوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیدیا پی ٹی آئی رہنماوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیدیا کراچی جم خانہ الیکشن، عاطف اکرام شیخ کا اکبر اقبال پوری گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ ڈنمارک کی سرمایہ کاری پاکستان میں سبز توانائی کو فروغ دے رہی ہے، سفیر ماجا ڈیروس مورٹنسن جدہ: انجینئر سجاد خان پاکستان انوسٹر فورم کے ڈپٹی سیکرٹری نامزد پمز ہسپتال میں پھپھڑوں کی بجائے جگر کی بائیوپسی، خاتون مریضہ کی مبینہ ہلاکت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :