چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز

بیجنگ (سب نیوز ) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چین پاکستان وزرائے خارجہ کے ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔فریقین نے تزویراتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور 2026 میں چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کی یادگاری سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا۔

فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور نئے دور میں قریبی چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے دونوں حکومتوں کے ایکشن پلان (2025-2029) پر عمل درآمد کریں گے۔
پاکستان نے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہنے کا اعادہ کیا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ پاکستان ملکی وحدت کی تکمیل کے لئے چین کی جانب سے کی جانے والی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور سنکیانگ، شی زانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین سے متعلق معاملات میں بھی چین کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔ چین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ چین گزشتہ برسوں میں دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی اہم خدمات اور بے پناہ قربانیوں کا مکمل اعتراف کرتا ہے۔
فریقین نے انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو ہمہ گیر طور پر گہرا کرنے اور افغان مسئلے پر قریبی رابطے اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ صدارت سنبھالنے کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ دونوں فریقوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا “اپ گریڈ ورژن 2.

0” بنانے پر اتفاق کیا اور چین اور پاکستان کے متفقہ ماڈل کے مطابق سی پیک تعاون میں تیسرے فریق کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان نے مالی و مالیاتی شعبوں میں حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
فریقین کا ماننا ہے کہ ہمیں دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کو مضبوطی سے برقرار رکھتے ہوئے تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوششوں نیز فسطائیت اور عسکریت پسندی کی بحالی کی مخالفت کرنی ہوگی اور قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلامیہ سمیت متعلقہ بین الاقوامی قانونی دستاویزات اور اصولوں پر مبنی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کی حفاظت اور تاریخی سچائی اور عالمی انصاف کا تحفظ کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈنمارک کی سرمایہ کاری پاکستان میں سبز توانائی کو فروغ دے رہی ہے، سفیر ماجا ڈیروس مورٹنسن ڈنمارک کی سرمایہ کاری پاکستان میں سبز توانائی کو فروغ دے رہی ہے، سفیر ماجا ڈیروس مورٹنسن پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 ہائیکورٹ میں چیلنج امریکا میں پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی، کیمبرج شہر کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر ہر ظالم اور مافیا کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کردی ،کسی فتنےکو پنپنےکی اجازت نہیں دینگے: مریم نواز دادو: جعلی پولیس مقابلہ، جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7 سال قیدکی سزا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور پاکستان اور پاکستان کے

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ