وفاقی وزیر توانائی،ورلڈ بینک عہدیدار ملاقات، معاشی تعاون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابازار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاور سیکٹر میں ورلڈ بینک کے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی نے پاکستان میں بیٹری اسٹوریج سسٹم کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیٹری اسٹوریج سسٹم میں مقامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے پاور سیکٹر میں ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی تکنیکی معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
اویس لغاری نے مستقبل میں پاور سیکٹر میں مزید منصوبوں کے آغاز اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاور سیکٹر میں ورلڈ بینک
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟
ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔
عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔