ایئر چیف کی سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ایئر چیف کی سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سعودی دفاعی قیادت سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رائل سعودی ایئر فورس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ان کی لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز کمانڈر رائل سعودی ائیر فورس اور جنرل فیاض بن حمید الرولی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ایئر چیف کی ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مستقبل کے دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ تربیت، آپریشنل تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ایئر چیف مارشل نے دو طرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا، ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی کے متعلق آگاہ کیا۔
اس دوران سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی سپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور اے آئی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی دکھائی۔سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ تربیت بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا گیا، دفاع اور ایوی ایشن شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا دہشت گردی پر من گھڑت بیانیہ حقائق کو نہیں چھپاسکتا، ترجمان دفترخارجہ بھارت کا دہشت گردی پر من گھڑت بیانیہ حقائق کو نہیں چھپاسکتا، ترجمان دفترخارجہ پی ٹی آئی رہنماوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیدیا کراچی جم خانہ الیکشن، عاطف اکرام شیخ کا اکبر اقبال پوری گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ ڈنمارک کی سرمایہ کاری پاکستان میں سبز توانائی کو فروغ دے رہی ہے، سفیر ماجا ڈیروس مورٹنسن جدہ: انجینئر سجاد خان پاکستان انوسٹر فورم کے ڈپٹی سیکرٹری نامزدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایئر چیف
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو