اسرائیلی اہلکار کا صومالی لینڈ کا دورہ، پاکستان سمیت 23 اسلامی ممالک کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پاکستان سمیت تیئس اسلامی ممالک اور اوآئی سی نے اسرائیلی اہلکار کے "صومالی لینڈ" کے غیر قانونی دورے کی مذمت کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دفترخارجہ نے 23 اسلامی ممالک اوراوآئی سی کا مشترکہ بیان جاری کر دیا جس میں اسرائیل کے ایک اہلکار کے 6 جنوری کو "صومالی لینڈ" کے غیر قانونی دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے منافی ہے۔
اسلامی ممالک نے صومالیہ کی وفاقی جمہوریہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ صومالیہ کی خودمختاری، قومی اتحاد اور علاقائی سا لمیت کا احترام کرے اورصومالی لینڈ کی تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ علیحدگی پسند ایجنڈے کی حوصلہ افزائی ناقابل قبول ہے جو پہلے سے کشیدگی کے شکار خطے میں تناوٴ کومزید بڑھا سکتی ہے۔
مشترکہ بیان الجزائر، بنگلہ دیش، کوموروس، جبوتی، مصر، گیمبیا، انڈونیشیا، ایران، اردن، کویت، لیبیا ، مالدیپ، نائجیریا، عمان، پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکی، یمن اور او آئی سی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلامی ممالک
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :