روسی تیل کی خریداری: امریکا نے بھارت اور چین پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کی تیاری کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے روس سے تیل اور یورینیم خریدنے والے ممالک پرپانچ سوفیصد ٹیرف لگانے کی تیاری شروع کردی، بل پر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں تفصیلات کے مطابق امریکا نے روس کی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے سخت ترین پابندیوں کی تیاری کر لی ہے۔
ری پبلکن سینیٹر اور دفاعی امور کے اہم رہنما لنڈسے گراہم نے انکشاف کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی پابندیوں سے متعلق ایک اہم بل کی منظوری کا اشارہ دے دیا ہے۔
سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بل کے تحت روس سے تجارت کرنے والے ممالک، خاص طور پر بھارت، چین اور برازیل کو بھاری ٹیرف کی صورت میں سزا دی جائے گی۔
بل منظور ہونے کی صورت میں ان ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے جو روس سے تیل یا یورینیم خریدنا جاری رکھیں گے۔
سینیٹر گراہم نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں صدر نے اس بل کی مکمل حمایت ظاہر کی جو گزشتہ کئی ماہ سے زیرِ غور تھا، اس بل پر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔
ان پابندیوں کا بنیادی مقصد ماسکو کی معیشت کو کاری ضرب لگانا اور روسی جنگی مشینری کے لیے فنڈز کی فراہمی روکنا ہے۔
اگر یہ بل قانون بن جاتا ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور روس کے بڑے تجارتی شراکت داروں (بھارت اور چین) کے ساتھ امریکہ کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
سینیٹر گراہم کا کہنا تھا کہ امریکہ اب ان ممالک کو مزید رعایت دینے کے حق میں نہیں ہے جو روسی توانائی کے شعبے کو سہارا دے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔