پاکستانی سفیررخسانہ افضال کی تھائی لند میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پاکستانی سفیررخسانہ افضال کی تھائی لند میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
بینکاک (سب نیوز)پاکستان کی سفیررخسانہ افضال نے تھائی لند میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سناتوروں انگکھانا نیلوپالیت، لائی دلجویدھیرت، پورنچی ویتایلرڈپان اور پرینیہ وونگچیرکوان نے بھی شرکت کی، جس میں پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ گفتگو میں مشترکہ مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات ، اوورسیز پاکستانیز یوتھ کنونشن پر گفتگو چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات ، اوورسیز پاکستانیز یوتھ کنونشن پر گفتگو پنجاب میں جعلی مقدمات کا راستہ بند، ضلعی عدالتوں میں بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد،جی 12 میں بچہ سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر وزیراعظم برہم،نوٹس لے لیا بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175کروڑ،8ویں 185کروڑ روپے میں فروختCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے ملاقات
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان