رجب بٹ کی اہلیہ کا ساس کو بھیجا گیا مبینہ وائس نوٹ لیک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کا ایک نجی وائس نوٹ لیک ہو گیا ہے۔ اس نوٹ میں وہ اپنے بیٹے کی حفاظت اور پرائیویسی کے بارے میں کھل کر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس پر فینز اور صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔وائس نوٹ میں ایمان کو اپنی ساس سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ، ’امی، میں نے کتنی بار آپ سے کہا ہے کہ کیوان کا نام ہرولاگ میں لینا ضروری نہیں ہے۔ لوگ ٹک ٹاک پر اسے بددعائیں دے رہے ہیں۔ پہلے بھی دی تھی اور آج کل بھی دے رہے ہیں۔‘انہوں نےمزید کہا کہ، ’میں نہیں چاہتی کہ میرا بیٹا لوگوں کی نظروں میں آئے۔ مجھے اللہ میاں نے اسے جس طرح دیا ہے وہ میں ہی جانتی ہوں جس طرح وہ پیدا ہوا ہے اور اس کی جو حالت تھی اسے اللہ نے ہی بچایا ہے۔‘انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ، ’نہ میرے ساتھ ظلم کریں نہ میرے بچے کے ساتھ ظلم کریں۔ آئندہ کیوان کا نام ولاگ میں نہ آئے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے آور آپ کو ہی اسے روکنا ہے۔‘ایمان کی بات سن کر رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ وہ ایمان کے گھر آئیں گی اور بیٹے کا کیک کاٹیں گی، لیکن ایمان نے ان سے درخواست کی کہ کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کیے جائیں۔سوشل میڈیا صارفین ایمان کی بات سے متفق ہیں اور ان کے بیٹے کی پرائیویسی کے حق میں ہیں۔ایک صارف نے لکھا، ”میں ان کے جذبات محسوس کر سکتی ہوں۔ ان کے پاس بس ان کا بچہ ہے۔ ہر عورت اپنے بچوں کے ذریعے مواد نہیں بناتی۔“ایک اور نے کہا، ”ایمان بالکل درست کہہ رہی ہیں۔ اگر وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا بچہ و لاگز میں آئے تو کوئی مسئلہ نہیں، اسے شامل نہ کیا جائے۔“ایک صارف نے کہا، ”ایمان کی درخواست میں کیا غلط ہے؟ رجب کی والدہ کو ایمان کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے۔“کچھ صارفین وائس نوٹس کے لیک ہونے پر حیران بھی ہیں اور سوال کر رہے ہیں، ”یہ نوٹس کس نے لیک کیے اور انہیں ریکارڈ کے طور پر کیوں رکھا جا رہا ہے؟“
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وائس نوٹ
پڑھیں:
والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر استعمال کرنے والے کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت ترین پابندیوں کا باقاعدہ اطلاق کر دیا ہے۔ ان نئی پالیسیوں کا مقصد نوجوانوں کو نامناسب مواد اور آن لائن ہراسانی سے بچانا ہے۔
دنیا بھر میں نئی سیٹنگز کا فوری اطلاقکمپنی کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان کے مطابق انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر 13 سال سے زیادہ عمر کے ’ٹین ایج‘ اکاؤنٹس پر مواد کے حوالے سے نئی اور زیادہ سخت سیٹنگز لاگو کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا نے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بامعاوضہ فیچرز متعارف کرا دیے
واضح رہے کہ ان سخت ترین سیکیورٹی فیچرز کو سب سے پہلے اکتوبر 2026 میں امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب 2 جون سے اس کا دائرہ کار دنیا بھر کے تمام ممالک تک پھیلا دیا گیا ہے۔
نامناسب مواد اور سرچ رزلٹس پر مکمل بلاکنگنئی تبدیلیوں کے تحت اب کم عمر صارفین ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے اور نہ ہی انہیں فالو کر سکیں گے جو اکثر اور بیشتر غیر اخلاقی یا نامناسب مواد شیئر کرتے ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ ایسے تمام مشکوک اور غیر موزوں اکاؤنٹس کو 18 سال سے کم عمر صارفین کی تجاویز(ریکومینڈیشنز) اور تلاش کے نتائج (سرچ رزلٹس) میں مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا تاکہ بچے ان تک پہنچ ہی نہ سکیں۔
الائس کمپنی کے ساتھ اشتراک اور سرچ پر پابندی’میٹا‘ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی مشہور عالمی تنظیم ’سیفٹی کمپنی الائس‘ کے ساتھ مل کر مستقبل میں بھی کم عمر صارفین سے متعلق نئے فیچرز کو تیار اور ٹیسٹ کرے گی۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں جب انسٹاگرام پر اس سیٹنگ کا آغاز ہوا تھا، تو یہ واضح کیا گیا تھا کہ کم عمر صارفین کو مخصوص سرچ اصطلاحات، جیسے نشہ آور اشیا کے استعمال اور دیگر نقصان دہ موضوعات کو سرچ کرنے سے بھی سختی سے روک دیا جائے گا۔
’لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ‘ اور والدین کا کنٹرولسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچوں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے ’لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ‘ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا
اس فیچر کے تحت اب والدین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کو پلیٹ فارم پر کسی بھی تبصرے (کمنٹس) تک رسائی حاصل کرنے سے روک سکیں۔
یہاں تک کہ اس سیٹنگ کے فعال ہونے کے بعد کم عمر صارفین خود اپنی پوسٹس پر آنے والے کمنٹس کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے، جس سے وہ کسی بھی قسم کی آن لائن ٹرولنگ یا منفی تبصروں سے محفوظ رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشتراک الائس کمپنی انسٹاگرام بچوں بک پابندی سرچ سوشل میڈیا سیٹنگ عائد فیس فیس بک لمیٹڈ کانٹینٹ میٹا والدین