امریکا نے قطر کے العدید ائیربیس پر فضائی دفاع کیلئے نیا سیل قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر قطر کے العدید ایئر بیس پر ایک نیا کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
یہ نیا مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس – کمبائنڈ ڈیفنس آپریشنز سیل (MEAD-CDOC) کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر (CAOC) کے اندر قائم کیا گیا ہے، جہاں امریکا اور مختلف علاقائی ممالک کے اہلکار مشترکہ طور پر خدمات انجام دیں گے۔
سینٹ کام کے بیان کے مطابق قطر میں واقع کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر تقریباً 20 سال قبل قائم کیا گیا تھا اور اس وقت اس میں 17 ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ اس سینٹر کے اندر قائم کیا جانے والا نیا سیل خطے کے ممالک کے درمیان فضائی اور میزائل دفاع کے حوالے سے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ سیل نہ صرف معلومات کے تبادلے کو بہتر بنائے گا بلکہ ممکنہ خطرات کے بارے میں بروقت وارننگز جاری کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کرے گا، جس سے علاقائی سلامتی کو مزید تقویت ملے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔