کراچی:

سوئی سدرن گیس کمپنی کو دو گیس فیلڈز سے ترسیل میں کمی سے کراچی کے کچھ علاقوں میں گیس کی ترسیل متاثر ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی سلمان احمد کے مطابق مزکورہ دونوں گیس فیلڈز سے تقریبا 45ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی ترسیل ہورہی ہے۔ گیس کی ترسیل گھٹنے سے کراچی کے بعض علاقوں میں پریشر کم ہوگیا تھا تاہم اب اس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی گھریلو صارفین کے لیے گیس ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات بروئے کار لارہی ہے جس کے تحت مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی ترسیل میں بہتری کیلئے ایف ایف سی کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اتوار کو صنعتوں کو بھی گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی گھریلو صارفین کے لیے گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی گھریلو صارفین کو گزشتہ سال کی نسبت 28ملین میٹر کیوبک فٹ زیادہ گیس فراہم کررہا ہے۔ فرنچائز علاقوں میں درجہ حرارت گھٹنے سے سسٹم لائن پیک شدید متاثر ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ایس جی سی گیس کی ترسیل کے مطابق

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ