بس اور موٹرسائیکل جائے حادثہ پر موجود ہے اور ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں تیز رفتار خستہ حال بس نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارخاتون جاں بحق ہوگئی۔ حادثے میں خاتون کا شوہر اوربیٹا بھی زخمی ہوا، متوفیہ خاتون نجی اسکول کی پرنسپل تھیں۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ سمیرا کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ بائیک پر سفر کر رہی تھیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس اور موٹرسائیکل جائے حادثہ پر موجود ہے اور ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار