2025-12-06@00:56:56 GMT
تلاش کی گنتی: 10975
«قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان»:
(نئی خبر)
اپنے مذمتی بیان میں جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایک طرف تو محب وطن شیعہ قوم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، کراچی میں عادل حسین اور محمد حیدر کی شہادت کے بعد شبیر...
ہر سطح پر یہ حقیقت دیکھی جا سکتی ہے کہ پاکستان کے عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان کے موجودہ نظام سے انتہائی غیر مطمئن ہیں اور تبدیلی کا کوئی سرا نہ دیکھ کر مایوسی کا شکار ہیں۔ دیکھنے والی بات ہے کہ یہ نظام کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟ معاشرے اور اس کے افراد سے کس طرح مخاطب ہے؟ اور کس طرح ان کا استحصال کرتا ہے؟ یہ سوالات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ 1947میں تین چیزیں ایسی تھیں، جو پاکستان کے قیام کی کامیاب جدوجہد کا اصل محرک بنیں: ایک، انگریزوں کی غلامی، دوسرا، ہندو برہمن سامراج کی عیاری اور انگریز سے سازباز کرکے مسلمانوں کو حقارت، غلامی اور بے...
غزہ میں امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہو گئی ہے۔ سلامتی کونسل کے تمام ممبران نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ البتہ چین اور روس نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انھوں نے ووٹ کا حق ہی استعمال نہیں کیا ہے۔ پاکستان میں کچھ دوستوں کی رائے ہے کہ پاکستان نے چین کا ساتھ نہ دے کر چین کے ساتھ غداری کی ہے۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ پہلی بات یہ سمجھنے کی ہے کہ سلامتی کونسل میں بڑے ممالک اپنا ووٹ اپنے اپنے ملکی مفاد میں استعمال کرتے ہیں۔ روس اور چین اگر چاہتے تو...
78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی 6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے...
ہر تیسرے سال جی ڈی پی کا بڑا حصہ موسمیاتی آفات پر خرچ کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف قیمتی اور محدود وسائل ریسکیو، بحالی اور نقصان سے بچاؤ کے کاموں پر صرف ہو جاتے ہیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون سیزن سے قبل ملک کو ممکنہ سیلابی صورتحال اور شدید موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ قیمتی اور محدود وسائل ترقیاتی منصوبوں کی بجائے ریسکیو، بحالی اور نقصان سے...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 21 تا 23 نومبر تین روزہ کُل پاکستان اجتماع کے ذریعے ایک نئی قومی تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں شفاف حکمرانی کے قیام اور عوام کو حقیقی تبدیلی فراہم کرنا ہے۔ مینارِ پاکستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پاکستان ایک ہی وقت میں معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں کا شکار ہے۔ عوام اب ایسے رہنماؤں کی تلاش میں ہیں جو نظام کی سطح پر حقیقی اصلاحات لانے کی بات کریں، نہ کہ صرف چہروں کی تبدیلی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی )اجتماعِ عام میں شریک ہونے والے لاکھوں افراد کی مؤثر رہنمائی، آرام دہ رہائش، محفوظ ٹرانسپورٹ اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے وسطی پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کا اہم اجلاس مینارِ پاکستان پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کی، جس میں انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹیوں کے ذمہ داران کی طرف سے اجلاس میں مشاورت اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کی خدمت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ جماعت اسلامی کی مرکزی و ضلعی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے خلاف سازش ہے،فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے قسمت اور مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق صرف انہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی قرار داد کی حمایت کرنے سے مسئلہ فلسطین پر پاکستا ن کا تاریخی موقف کمزور پڑے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان سمیت دیگر مسلمان ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے غزہ دشمن منصوبہ کی حمایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ممالک کی حکومتیں غزہ کی حقیقی معنو ں میں مدد نہیں...
ریاض: پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب میں جاری اسلامی یک جہتی گیمز کے فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے لمبی 83.05 میٹر کی تھرو کی اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار اسلامی یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ جیولین تھرو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 75.44 میٹر کی عمدہ تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یاسر سلطان نے 70.32 میٹر کی تھرو کی۔ دوسرے...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں کے تمام مسئولین اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کا اہتمام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اتحادی جماعتوں کا ایک اجلاس کوئٹہ میں پشتونخواء میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت عبدالرحیم زیارتوال نے کی۔ اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آنے والے جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کی فضاء آج ظلم، ناانصافی اور آئینی انحراف کے گہرے سائے میں ڈوب چکی ہے۔ اتحادی جماعتوں کے تمام مسئولین اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد...
ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سب سے دور تھرو پھینک کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ مقابلے میں 7 ایتھلیٹس شریک تھے۔ ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.44 میٹر دور پھینکی، پاکستان کے محمد یاسر نے پہلی تھرو 70.32 میٹر دور پھینکی، جبکہ دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے 83.5 میٹر دور پھینکی۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ناکام کیوں ہوئے؟ ارشد ندیم نے بتا دیا ارشد ندیم نے تیسری تھرو 82.48 میٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو 129 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔مہرین علی نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بشرا اشرف نے 59، مریم جہانگیر نے 13 اور رمشہ شبیر نے 12 رنز بنائے۔آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم 299 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کر سکی۔ کرٹرنری لائس 95 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیش کش کردی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ روس پاکستان، بھارت اور پاکستان،افغانستان تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روسی سفیرکا کہنا تھا کہ روس کو علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔روسی سفیرکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے، ہم علاقائی سماجی ومعاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنےکی حمایت کرتے ہیں۔البرٹ خوریف کا کہنا...
ملاقات کے دوران اے ٹی آئی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتر جمہوری روایات وکلچر کے فروغ کیلئے ''طلبہ یونین'' پر عائد پابندی ختم کرکے طلبہ کو اپنے جمہوری حق کیلئے ''ایس او پیز'' کے ساتھ یونین کے الیکشن کروانے کی اجازت دی جائے، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں پر تعلیمی اداروں میں مداخلت پر پابندی لگا کر صرف طلبہ کو تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدرفیصل قیوم ماگرے نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے سیاسی جماعتوں کا پہلا ایجنڈا مضبوط ومستحکم پاکستان ہونا چاہیے۔ تعلیمی نظام اور اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ''طلبہ یونین'' پر عائد پابندی ختم کی...
اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کا برسوں پرانا مسئلہ آخرکار حل ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک نے اس پیشرفت کو دوطرفہ تعاون کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ فریقین نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ سعودی عرب میں مقیم برما کے روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کا...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی۔ مینار پاکستان لاہور میں 21، 22، 23 نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے یہ پیشکش اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزکی تقریب سے خطاب کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دو ہمسائیوں کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے، ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔ روسی سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ البرٹ پی خوریف نے یہ بھی کہا کہ ہم علاقائی، سماجی اور معاشی ترقی میں تعاون...
عبدالواسع نے کہا کہ مینارِ پاکستان گراؤنڈ، بادشاہی مسجد لاہور اور اس سے متصل پارکس میں 384 ایکڑ سے زائد رقبے پر اجتماعِ عام کے لئے خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے جہاں پر ملک بھر سے آنے والے لاکھوں شرکاء کے تین روزہ قیام و طعام کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے تحت 21 سے 23 نومبر تک مینارِ پاکستان لاہور میں “بدل دو نظام” کے عنوان سے ہونے والے اجتماعِ عام میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا وسطی سے قافلے چل پڑے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع کی ہدایت پر پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، خیبراور ضلع مہمند کےضلعی امراءنےاجتماع عام میں ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ تعداد میں...
لاہور:(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی۔ مینار پاکستان لاہور میں 21، 22، 23 نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا...
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حال ہی میں دو شیعہ جوانوں عادل اور محمد حیدر کو قتل کردیا گیا لیکن انکے قاتل ابھی تک نامعلوم ہیں لیکن دوسری طرف بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، چادر و چار دیواری کے تقدس کو مجروح کرتے ہوئے شیعہ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ تنظیمات اور عمائدین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف تشدد اور منفی پراپیگنڈے میں بتدریج اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ الائنس کے سینئر نائب صدر (قائم مقام صدر) علامہ...
امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام محرومیوں کے ازالے، ڈاکو راج، بے امنی، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، 21 تا 23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور اجتماع عام میں کراچی تا کشمور عوام بھرپور شرکت کرکے بیداری کاثبوت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم 1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47ء کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پورا ملک فردِ واحد کے قبضے میں دے دیا گیا ہے، ہر ادارہ حتیٰ کہ عدلیہ کو بے بس کر دیا گیا، 27ویں غیر آئینی ترمیم دراصل پاکستان میں بادشاہت کا آغاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم 1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47 کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں تلے روند کر...
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے غزہ امن منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی، جس کے بعد یہ منصوبہ عالمی قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان نے اس پیش رفت کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن، جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کی بحالی کے لیے یہ پیشرفت فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا رپورٹ کے مطابق 2 سالہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلی انخلا اور انسانی امداد کی فوری فراہمی جیسے اقدامات اسی منصوبے کے ذریعے ممکن ہوں گے۔ امریکی کردار اور ذمہ داری امریکہ نہ صرف اس منصوبے کی منظوری کا حصہ بنا بلکہ اسے تشکیل...
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، درخواست گزار یو این ایچ سی آر کے پاس بطور مہاجر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان فنکاروں نے پاکستان سے انخلاء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے، مؤقف اپنایا گیا کہ تین سو سے زائد فنکار درخواست گزار افغان گلوکار ہیں اور اس وقت پشاور میں بطور مہاجر مقیم ہیں، افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بطور گلوکار وہاں رہنا انتہائی خطرناک ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی...
اسلام ٹائمز: امریکی قرارداد کی حمایت صرف ایک سفارتی حرکت نہیں، بلکہ ایک اخلاقی بحران ہے۔ یہ مظلوم فلسطینی عوام کی امیدوں، مسلم اتحاد کے تصور اور عالمی عدل کی بنیادوں پر کاری ضرب ہے۔ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو چاہیئے کہ وہ عالمی دباؤ سے بے نیاز ہو کر ایک غیر مشروط، اصولی اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کریں۔ فلسطین کی آزادی صرف ایک قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کی اجتماعی عزت، غیرت اور نظریاتی تشخص کا مسئلہ ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان انبیاء علیہم السلام کی سرزمین فلسطین ایک صدی سے زائد عرصہ سے غاصب صیہونی سازشوں کا نشانہ بنتی چلی آرہی ہے۔ ظلم و جبر کی ایسی داستان رقم...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برما کے مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے تو سعودی عرب کے سفیر نے مسئلے کےحل میں مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس ضمن میں باضابطہ معاہدے پر...
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت بھی شریک تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او ہنگامی حالات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے میں علاقائی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی...
ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کے خلاف 130 رنز سے فتح پائی، 299 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا ویمنز پانچ وکٹوں پر 179 رنز بنا سکیں۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 70 گیندوں پر 133 رنز اور بشریٰ اشرف نے 59 رنز بنائے۔ پاکستان کی دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئی تھیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی...
وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات: گورو دواروں میں سہولت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی...
دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ...
باکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ملائیشیا کے وزیر مواصلات سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ملائشیا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ شزا فاطمہ نے دونوں ملکوں میں ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ شروع کرنے کی پیش کش کی۔ وفاقی وزیر نے اے آئی‘ ڈیٹا سائنس میں ٹیلنٹ موبیلسٹی اور سکل الائنمنٹ کی تجاویز دیں۔ سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل مواد میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور 6لاکھ سے زائد پروفیشنلز ہماری قوت ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ آذربائیجان کے آسیان خدمت سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ای۔ گورننس ‘ شہری سروس ڈلیوری اور ڈیجیٹل...
جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کرینگے،ہمارا قانون ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جو اسلام کیخلاف ہو، ترمیم نے قانون کو غیر مؤثر کر دیا،ہر کوئی سیاہ پٹیاں باندھے گا،اپوزیشن اتحاد ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں ہوگی اور پر امن احتجاج ہوگا،محمود اچکزئی،مشتاق احمد ودیگررہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ 21 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔سپریم کورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمعہ کو پورے پاکستان میں یومِ سیاہ منایا جائے گا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ’آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘، ’27ویں ترمیم مسترد‘، اور ’عدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے‘۔نامنظور کے نعرے لگائے۔احتجاج میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور ٹی ٹی اے پی کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر اسد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے 24 لاکھ سے زاید پولیو ویکسین کی خوراکیں خریدنے کیلیے 3.5 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرانٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں جاپان اور یونیسیف کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ نیشنل ای او سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گرانٹ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور گزشتہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک /رملہ اللہ/دوحا/غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرار داد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، روس اور چین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے اور انڈونیشیا سے تشکر کا اظہار کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے، غزہ کے استحکام کے لیے قرارداد اہم ہے، آج (پیر کو) تاریخی اور تعمیری قرارداد منظورہوئی ہے۔قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ جسدیپ سنگھ نے پاکستان میں ان کی میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت)آل پاکستان پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن کا مرکزی اجلاس چیئرمین ممتاز شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر سے بڑی تعداد میں عہدیداروں میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا وٹنری کے ملازمین کیحقوق دلانے کی بھرپور کوشش کی ہے جو آج بھی سندھ میں جاری ہے، وہاں بڑی تعداد میں ویٹرنری کا کورسز کرنے باوجود ابھی تک بیروزگار ہیں، حکومت ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دیں۔ وہ رات دن کونہیں دیکھ رہے ہیں اور خراب حالات کا سامنا کر رہے ہیں، پیرا وٹنری کے ملازمین کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر انتخابات ہوئے جس میں تین برس کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مینارِ پاکستان لاہور میں 21، 22 اور 23 نومبر کو منعقد ہونے والے ’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام میں شرکت کے لیے کراچی تا لاھور نکالی جانیوالی جے آئی یوتھ کی بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچی جہاں جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر زبیر حفیظ شیخ،صہیب شیخ سمیت یوتھ ونگ کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے نائب صدر سید مطاہر علی کر رہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر میں بیداری کی ایک نئی لہر جنم لے رہی ہے، اور اسی سلسلے میں یہ بائیکرز کارواں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)جمہوریہ بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے کہا ہے کہ بلغاریہ اور پاکستان رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں یہ دونوں ملکوں کے لیے آگے بڑھنے اور بالخصوص معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بہترین وقت ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان پہلے ہی حکومت سے حکومت کی سطح پر باضابطہ دوطرفہ میکنزم موجود ہے جو مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے اقتصادی تعاون کی صورت میں قائم ہے۔یہ کمیشن 2015 میں قائم ہوا جس کا پہلا اجلاس صوفیہ میں اور دوسرا اجلاس 2019 میں اسلام آباد میں ہوا جبکہ تیسرا اجلاس آئندہ سال بلغاریہ میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ، اسلام آباد میں جاپان اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ، اس خطیر رقم سے اینٹی پولیو ویکسین کی 24 لاکھ سے زائد خوراکیں خریدی جائیں گی ۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیوخاتمےکیلئےجاپان کےتعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا یہ شراکت داری مالی امداد سے بڑھ کر یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے، عائشہ رضا فاروق کے مطابق ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک منزل کےمزید قریب لے آتی ہے۔ تقریب کے دوران پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے پاکستان کی صحت عامہ کی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ریلوے رابطوں اور اقتصادی تعاون کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مزید پڑھیں: پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ماسکو میں ہوئی۔ اسحاق ڈار کے مطابق بات چیت انتہائی جامع اور نتیجہ خیز رہی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے، زمینی و ریلوے رابطوں کو بہتر بنانے اور خطے میں اقتصادی روابط کو مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ انہوں نے روس...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی پولیس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا تاکہ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت سازی کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان یہ اعلان انہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے وزارت داخلہ کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے پولیس فورسز کے تعاون کو بڑھانے، قیدیوں کی منتقلی کے نظام، شہری سلامتی اور سیف سٹی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر کی وزیر اعظم سےملاقات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان آنے والے سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کروں گا۔ Competition tomorrow at 11:05 PM PST in Riyadh ????????✨ World Islamic Solidarity Games 2025 — need your prayers for a powerful performance. Insha’Allah I’ll give my best for Pakistan ???????????? Keep me in your duas. pic.twitter.com/Nng40PvxLt — Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) November 18, 2025 انہوں نے قوم سے اپیل کی وہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کرے، تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کی خوشحالی، ترقی، استحکام اور فلاح کا خواہاں ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے اور ماضی کی تلخ یادیں بھول چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے بنگلہ دیش چین میتری کانفرنس سینٹر کے ہارمونی ہال میں جمعیت علما اسلام بنگلہ دیش کے اراکین کے اجتماع میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مزید پڑھیں: آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپکی طرف آئیں گے، مولانا فضل الرحمان کا ڈھاکہ میں خطاب اجلاس کی صدارت جمعیت علما اسلام بنگلہ دیش کے صدر مولانا عبیداللہ فاروق نے کی جبکہ مرکزی سیکریٹری مولانا منجور...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت پنجاب نے کالعدم انتہا پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کر دیئے جب کہ 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔میڈیاذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ جام کر دی۔ صوبائی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کر دیئے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کے لئے وفاقی حکومت سے...
جاپان نے 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین کی خوراکیں خریدنے کے لیے بڑی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرانٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں جاپان اور یونیسیف کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ نیشنل ای او سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گرانٹ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور گزشتہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ قومی ادارے نیشنل ای او سی کے بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے صرف اُن دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔ نیشنل ای او سی کے بقول رواں...
اسلام آباد: جاپان نے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 3.5 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی تعاون ایک بار پھر مضبوط ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران جاپان اور یونیسف کے درمیان باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے، جہاں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے حکام نے اس امداد کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس گرانٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسینز خریدی جائیں گی، جو ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مؤثر طریقے سے استعمال ہوں گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای...
اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دوطرفہ کشیدگی میں اضافے کی وجہ طالبان حکام کی افغان تاجروں کو وارننگ ہے کہ وہ پاکستان پر انحصار ختم کرکے دیگر ملکوں کیساتھ تجارت کریں۔ حکام نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ حکومت نے اس فیصلے سے کابل کو واضح پیغام دیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ودیگر دہشتگرد تنظیموں کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات تک تجارت و دیگر سرگرمیوں کیلئے سرحدیں نہیں کھلیں گی۔ حکام نے کہا کہ سرحدی بندش معمول کا انتظامی اقدام نہیں بلکہ پالیسی میں سٹریٹجک تبدیلی ہے۔ افغان طالبان قیادت کو مطلع کر دیا گیا کہ کالعدم...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔امریکا کی قائم مقام نیٹلی بیکر نے اس حملے کو دہشت گردی کی ایک سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عدالتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سکیورٹی کی وجہ سے وہ اندر داخل نہ...
ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا انحصار امن اور استحکام پر ہے، خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہے، اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ پاکستان ایس سی او تنظیم کے طریقہ کار میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبد الحمید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان ، دہشت گردی، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان اور مصر...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ 21 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔سپریم کورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمعہ کو پورے پاکستان میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قانون ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جو اسلام کے خلاف ہو اور 27ویں ترمیم نے قانون کو غیر موثر کر دیا۔محمود اچکزئی نے بتایا کہ ہم ایک بڑی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔قائمقام امریکی سفیر نے پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کرلئے گئے ہیں۔ سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ محسن نقوی نے پاک...
بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی۔ بھارتی اور پاکستانی ویمنز بلائنڈ ٹیموں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باوجود کھیل کی روح کو زندہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کرلیا۔ دنیا کے پہلے بلائنڈ خواتین ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ممالک کی ٹیموں کا ہاتھ ملانے کو شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ سیاسی تناؤ کی وجہ سے گزشتہ دنوں بھارت کی مینز ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔ بعدازاں ٹرافی جیتنے پر ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی تھی۔ بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت...
ویب ڈیسک :اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ایک ملاقات کے دوران مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نے حالیہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے اس حملے کو دہشت گردی کی ایک سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عدالتوں کو نشانہ بنانا...
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار بنکرِنگ (جہازوں کو ایندھن کی فراہمی) کے لیے تاریخی لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کے ساتھ کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں یہ بڑا بریک تھرو ہے جس میں متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس منصوبے سے مستقبل میں اربوں روپے کی آمدنی آنے کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے نہایت اہم ہو گی۔ جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ یہ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر...
انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی میزبانی میں 3 روزہ عالمی خلائی کانفرنس کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہے۔ اس علامی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے عالمی منظرنامے میں ایک نئے باب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ یہ سب سے بڑی بین الاقوامی کانفرنس، جس کا نام ’انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ ہے، 20 نومبر تک جاری رہے گی۔ 3-day International Conference on Applications of Space Science and Technology #ICAST2025 will start at the Institute of Space Technology in Islamabad tomorrow@ISTIslamabad #RadioPakistan #News https://t.co/biTlWQA9PO pic.twitter.com/h7k5l85wpx — Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 17, 2025 کانفرنس اسپیس اینڈ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ جس میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اور مستقبل کی فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ شامل ہے۔ متن کے حق میں 13 ووٹ آئے، امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’پوری دنیا میں مزید امن‘ کا باعث بنے گا، رائے شماری میں صرف روس اور چین نے حصہ نہیں لیا لیکن کسی رکن نے قرارداد کو ویٹو نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ ’بورڈ آف پیس کو تسلیم کرنے اور اس کی توثیق کرنے کا ووٹ، جس کی سربراہی میں ہوں گا، اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے...
وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری-فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز ہوگیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ اب جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہوگا، عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی۔ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جنید انوار چوہدریوفاقی وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات باوقار اور منظم انداز میں مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس بھاری اکثریت کے ساتھ راؤ کامران محمود کو پاکستان عوامی تحریک کراچی کا صدر جبکہ الیاس مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔نتائج کے اعلان کے بعد کارکنان کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ جیت کی خوشی میں کارکنان نے جشن منایا اور نومنتخب قیادت کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ نومنتخب صدر راو کامران محمود اور...
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی، منظم بنکرنگ سروسز سے غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے...
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینوں کے قتل عام کی روک تھام ہے، غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا مقصد ہے، فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل...
پاکستان نے عالمی خلائی کانفرنس 2025 کی میزبانی حاصل کرکے سائنسی میدان کی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر سائنسی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سب سے بڑی خلائی کانفرنس انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST) کا اسلام آباد میں شاندار انعقاد ہوگیا ہے۔ عالمی کانفرنس سپارکو اور اسلام آباد اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک جاری رہے گی ۔ کانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ ایونٹ میں 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور 2 ہزار سے زیادہ شرکاء شریک ہونگے جبکہ اس میں متعدد معاہدے متوقع ہیں۔ بین الاقوامی مندوبین کی شرکت...
سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے...
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کےلیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ کے خاتمے کےلیے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ انہوں نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹی20 سہ فریقی سیریز 2025 کے لیے کمنٹری پینل اور عالمی براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سیریز کے دوران پاکستانی شائقینِ کرکٹ کو ملکی اور غیر ملکی مشہور کمنٹیٹرز کی آوازیں سننے کو ملیں گی۔ اعلان کے مطابق عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج مشتاق، بازید خان، رسل آرنلڈ اور پومی امبانگوا کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی پریزنٹیشن کے شعبے میں بھی شاندار لائن اپ شامل ہے، جہاں زینب عباس اور سکندر بخٹ میچوں کے دوران پریزینٹرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بہترین کوریج اور معیاری...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، تنازع کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے۔ عاصم افتخارکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں، قرارداد کی منظوری پر سلامتی کونسل کے شکرگزار ہیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ...
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ ستائش ہیں، اور امن معاہدے کی بدولت غزہ میں لڑائی رکنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، کیونکہ ہمارا اولین مقصد معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنا اور اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا یقینی بنانا ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اس منصوبے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کے مطابق پیپلزپارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ دریں اثناء بلاول سے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی اور راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی۔ فریال تالپور نے بھی ملاقات میں شرکت کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے بھی ملاقات کی۔ دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو سے برطانیہ، ناروے، آسٹریا کے پارلیمنٹرینز اور عالمی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔...
اسلام آباد (عزیز علوی) پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن سپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا، یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہو گا، اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک سٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی۔ معاہدے کی بدولت...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر...
اسلام آباد: پاکستان میں چارممالک آسٹریلیا،ماریشس،ڈنمارک،امارات کے نئے سفیر تعینات کردیئے گئے ،صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔ ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔ صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش سے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے اور ملک کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔ صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام “بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار” کے عنوان سے مباحثے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب دینے پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ جنگ کے دوران پاکستان کے بیانیے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں حکومت اور مسلح افواج...
اسلام آباد: چین کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ...
تصویر بشکریہ، فیس بک حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے بنگلادیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں عدالت کا آج کا فیصلہ دنیا کےلیے عبرتناک درس ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ حسینہ واجد بھارتی سرپرستی کے باوجودوہ نئی نسل کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی مشاورت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔تجارت کو مزید فروغ دینے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر بھی جامع گفتگو ہوئی۔مشترکہ اقتصادی کمیشن اور...
اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف نائن پارک میں ”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کئے اور اسی جذبے نے فیسٹیول کے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیسٹیول کے کامیابی سے انعقاد میں بھرپور تعاون رہا. وزارت داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے۔ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا بھی فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون رہا جس کے باعث فیسٹیول بحفاظت اور پْراطمینان انداز میں مکمل ہوا۔ اتوار کو ہونے والے فیسٹیول میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگ...