2025-11-04@15:42:52 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 44				 
                «جیلوں میں قیدیوں کو»:
	درخواست میں کہا گیا ہے کہ شواہد وسیع ہیں اور گواہوں کی فہرست طویل ہے، جس کیلئے ملزمان اور انکے وکلاء کے درمیان باقاعدہ اور خفیہ مشاورت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے۔ پی آئی ایل میں درخواست کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر سے باہر (بھارت) کی جیلوں میں بند قیدیوں کو واپس لایا جائے۔ اس درخواست میں محبوبہ مفتی بمقابلہ یونین آف انڈیا کے عنوان سے، قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں فوری...
	پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تحقیقات یا مقدمے کا سامنا کرنے والے بہت سے باشندے جموں اور کشمیر سے باہر جیلوں میں بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں طویل عرصے سے جیلوں میں بند زیر سماعت قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کی مانگ کی گئی ہے۔ اپنی درخواست میں محبوبہ مفتی نے عدالت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ زیر سماعت افراد کو بروقت انصاف اور مناسب قانونی مدد ملے۔...
	محبوبہ مفتی نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ مجرموں سے مختلف سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنے سے ان کے بنیادی حقوق سلب ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی جیلوں میں نظربند تمام کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر مقامی جیلوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ زیر سماعت قیدیوں کو اس وقت تک مقبوضہ جموں و...
	پیٹ ہیکسٹ نے منگل کی سہ پہر جرنیلوں کے ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس کرہ ارض پر سب سے مضبوط، مہلک اور تعداد میں سب سے زیادہ تیار فوج ہے، کوئی ہمارے قریب نہیں آ سکتا، اگر ہمارے دشمن ہمیں للکارنے کی کوشش کریں گے تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر جنگ نے جرنیلوں سے خطاب میں پینٹاگون کو جنگ کے لیے تیاری کرنیکا کا حکم دیا ہے۔ پیٹ ہیکسٹ نے منگل کی سہ پہر جرنیلوں کے ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس کرہ ارض پر سب سے مضبوط، مہلک اور تعداد میں سب سے زیادہ تیار فوج ہے، کوئی ہمارے قریب نہیں آ سکتا، اگر ہمارے دشمن ہمیں للکارنے کی کوشش...
	 لاہور:  پنجاب کی صوبائی حکومت نے اکتوبر سے ایک ایسا منفرد اقدام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کی 40 جیلوں میں قید 40 ہزار افراد کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک ماہ کی مفت تربیت دی جائے گی جس میں قیدیوں کو مہمان نوازی، ویٹرنگ اور کھانا پکانے جیسی مہارتیں سکھائی جائیں گی تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ محکمہ سیاحت پنجاب نے اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کیا، جس سے محکمہ سیاحت نے وزیر اعلیٰ اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر تیار کیا ہے۔ سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ تربیت ٹورازم...
	آزاد کشمیر میں حکومت کے بجلی نرخ کم کرنے کے فیصلے نے گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ گھریلو صارفین اب 3 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی حاصل کر رہے ہیں جبکہ کمرشل صارفین کے لیے نرخ 15 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ مہنگائی کی حالیہ لہر میں یہ سبسڈی عوام کے لیے بڑی سہولت قرار دی جا رہی ہے۔ گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ 3 روپے فی یونٹ پر بجلی ملنے سے ان کے ماہانہ بلوں میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، جس سے وہ اپنی آمدنی کے دوسرے اہم اخراجات پورے کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حکومت کا یہ اقدام ان کے روزمرہ کے مالی دباؤ...
	 راولپنڈی:  تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں گھریلو جھگڑے نے افسوسناک شکل اختیار کرلی، مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کی اہلیہ نے بڑے بھائی کی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کو کمپریسر پھٹنے کے باعث آگ لگنے کا معاملہ قرار دیا گیا، تاہم مقتولہ کے بیٹے کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر اور بیٹی کے بیان کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شازیہ فاروق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے بیٹے شبیر بھٹی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا...
	اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کو جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو 3 وقت کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے اتوار کو کہا کہ حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھا ہے اور حکام کو حکم دیا کہ وہ قیدیوں کو دی جانے والی خوراک کی مقدار بڑھائیں اور معیار بہتر کریں۔ رپورٹ کے مطابق 3 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ اسرائیلی حکومت قانونی طور پر پابند ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو دن میں3 وقت کا کھانا فراہم کرے اور حکام کو اس ذمہ داری کو پورا کرنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ 2 اسرائیلی انسانی حقوق تنظیموں کی...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء) مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل امیر العظیم تھے جبکہ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، اتحاد العلماء کے سربرہ شیخ القران وا لحدیث مولانا عبد المالک سمیت مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچوں نے قومی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن رکھے تھے اور ہاتھوں میں قومی پرچم و جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں۔ امیرالعظیم نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے برہمن...
	ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں روک سکتے تو انہیں سوچنا چاہیے کیا کیا جائے، بہنوں کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ...
	سری نگر(کے پی آئی) آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ جموں وکشمیر کے ایک اور حریت پسند غلام رسول شاہ کی جائیداد بحق سرکار ضبط کر لی گئی ہے ۔شمالی ضلع کپواڑہ کے سوگام علاقے کے رہائشی غلام رسول شاہ کی5کنال 3مرلے پر مشتمل زرعی اراضی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی گئی ہے ۔ دوسری مقبوضہ کشمیر کے 15 جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے  قابض انتظامیہ نے 15 جیلوں میں گنجائش سے 37.2 فیصد زیادہ قیدی رکھے ہوئے ہیں  ۔ بھارتی ٹیو یو کے مطابق  جموں وکشمیر  میں کل 15 جیلوں میں 3,860 قیدیوں کے لیے موجود گنجائش کے مقابلے میں 5,295 قیدی...
	ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے تمام پاکستانی قیدیوں کے لیے خصوصی قونصلر رسائی کے ساتھ ان کی رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے 2008 کی تعمیل میں کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستیں شیئر کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن...
	سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، وجوہات ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025  سب نیوز   روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 بھی تباہ کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم اور کپاس کاشت نہ کرنے کا...
	 علی ساہی: قیدیوں کو تازہ روٹی فراہم کرنے کے لئے آئی جی جیل میاں فارق نذیرکا اہم اقدام،جیلوں میں قیدیوں کو تازہ روٹی فراہمی کےلئے خصوصی ٹفن خریدے جائیں گے۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر  کا کہنا تھا کہ ٹفن سے بیرکس تک پہنچنے میں ٹھنڈی روٹی کی شکایات ختم ہوجائیں گی۔ آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہناتھا کہ  ایک ٹفن میں 40 سے 50 روٹیاں رکھنے کی استعداد ہوگی۔ٹفن میں 7 گھنٹے تک روٹی گرم رہے گی۔ابتدائی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 45سوٹفن خریدے جائیں گے۔ایک ٹفن کی قیمت 8سو سے 1000 روپے کے قریب ہے۔  برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا      اُنہوں نے مزید...
	 علی ساہی  :حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز میں شدید گرمی اورحبس بڑھنے کی اطلاعات د ی جاری ہیں،جیلوں میں ہیٹ سٹروک اور لو سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق  ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کا ہمہ وقت انتظام کیا جائے ، اسیران کو سایہ دار جگہ پر رہنے کی ترغیب دی جائے۔ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ہیٹ سٹروک روم میں آئس باکس اور آئس مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہیے۔کچن کو ہوا دار بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں،ایگزاسٹ فین لگائے جائیں اور پہلے سے درست حالت میں...
	  لاہور:   مالک  مکان  نے  10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے جھنگ میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعد قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو مقتولہ گھریلو ملازمہ کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں 10سالہ کمسن گھریلو ملازمہ انیلہ پر تشدد کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ 10سالہ انیلہ ایک زمیندار کے گھر میں ملازمہ تھی۔ مالک مکان نے کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا اور لاش نہر میں بہادی۔ دورانِ تفتیش...
	علی ساہی :سزا مکمل ہونے کے باوجود جیلوں میں موجود قیدیوں کی سنی گئی۔   تفصیلات کے مطابق اب زکوۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی،زکوۃ اور عشر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نئی سکیم متعارف کرا دی گئی،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ابتدائی طور پر سکیم 10 ڈویژنزہیڈ کوارٹر اضلاع میں شروع کی گئی،لاہور ، گوجرانوالہ ، گجرات ، راولپنڈی فیصل آباد اور سرگودھا میں سکیم متعارف کرا دی۔  مراسلہ  کے مطابق ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور اور ڈی جی خان میں سکیم شروع کی گئی ، قیدیوں کی رہائی کے لئے 5کروڑ جاری کر دئیے گئے ،ہر ضلع کی جیل کو 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ،متعلقہ جیل...
	 لاہور:  رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) ہیومن رائٹس واچ آف پاکستان کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں کو پابند کیا جاتا ہے۔ اس لیے جیلوں میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی ایک چیلنج ہی رہتا ہے۔ تاہم پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ان مسائل پر قابو پا لیا جائے۔ اسی لیے پنجاب کی جیلوں میں قید ہزاروں سزا یافتہ قیدیوں کو ان دنوں مختلف فنی اور کاروباری ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ رہائی کے بعد جرائم کی دنیا سے دور ہو کر اپنی زندگی کا آغاز کسی باعزت روزگار...
	وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے  جب کہ  جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری صوبے کی مختلف جیلوں میں ہنر مند قیدی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے قابل ہو گئے، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کو نوروزی چپل کی تیاری پر معاوضہ دیا گیا، قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔ نوروزی چپل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اجرت براہِ راست قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی ہے ماہرین کے زیر نگرانی قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھی، قیدیوں کی تیار کردہ نوروزی چپل اپنی...
	 لاہور:  سالے کے ہاتھوں بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں سالے نے  اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی  کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم علی حسن کوگرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ویڈیو موصول ہونے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی اور واقعے کا مقدمہ نمبر 991/25 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گھریلو معاملے پر ملزم نے بہنوئی کو باندھ کر بدترین تشدد کیا۔ یہ واقعہ 2 روز قبل تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس میں  بیوی میکے جانے...
	ناروے کی کمپنی نے مختلف گھریلو کام کرنے والا دنیا کا پہلا انسان نما روبو  نیو گاما تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو گاما روبوٹ مختلف گھریلو کام جیسے فرش کی صفائی، کپڑے دھونا، کھانا پکانا، چائے پیش کرنا وغیرہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔  اس روبوٹ میں اے آئی سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے وہ نہ صرف ہدایات کوسمجھ بلکہ انسانوں کی طرح بول اور ’’بدن بولی‘‘ دکھا سکتا ہے۔ کمپنی جلد اس روبوٹ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ گھریلو کام کاج  کرنے والے روبوٹوں کی آمد ماسیوں اور گھریلو ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، جوکہ انہیں مستقبل میں روزگار سے محروم کرسکتے ہیں۔
	متحدہ عرب امارات میں بھارتی گھریلو ملازمہ کو اپنے آجر کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی جوڑے کے لیے کام کرنے والی شہزادی خان کو گزشتہ ماہ پھانسی دی گئی تھی، ابوظہبی کی عدالت کی دستاویزات کے مطابق شہزادی خان نے بچے کا گلہ دبایا، جس سے دم گھٹنے سے وہ جان کی بازی ہار گیا، لیکن ٹرائل میں گواہی دینے والا ڈاکٹر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکا، کیوں کہ اسے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔  اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہزادی خان بے قصور تھی اور لڑکے کی موت غلط انجیکشن لگانے...
	حکومت نے انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید غیرملکی قیدیوں کو تیزی کے ساتھ ان کے آبائی ممالک بھجوانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ منسٹری آف جسٹس کے مطابق پانچ ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری سے بننے والا نیا امیگریشن کریک اسکواڈ 80 جیلوں میں جاکر جائزہ لے گا اور برطانیہ میں قیام کا حق نہ رکھنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک بھیجنے کے انتظامات کرے گا تاکہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے بحران سے نمٹا جاسکے۔  یکم اپریل سے کام شروع کرنے والا امیگریشن کریک اسکواڈ، امیگریشن کے سسٹم سے گزرنے والوں کی شناخت کیلئے ہوم آفس کی مدد کرے گا اور مجرموں کو ان کی سزا ختم ہونے سے 18 ماہ پہلے ملک بدر...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خدیجہ وزیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔(جاری ہے) وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پر عملدرآمد نہیں ہورہا، پنجاب میں نابالغ قیدیوں کے ٹرائل تاخیر کا شکار ہیں، نابالغ قیدیوں کے زیر التوا ء کیسز کی تفصیلات معلوم نہیں، سیشن ججز جوینائل جسٹس سسٹم کی ہر ماہ میٹنگ کے پابند ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا...
	ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی کے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت زرعی صارفین اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کے مطابق، 21 مئی 2015 کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پالیسی ہدایات جاری کی تھیں کہ ماہانہ ایف سی اے میں ہونے والی کسی بھی منفی ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ سبسڈی والے گھریلو صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔  بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی   اسی پالیسی کے تحت، 24 جون 2015 کو ایف سی اے فیصلے میں 300 یونٹس تک کے نان-ٹی او یو گھریلو صارفین...
	بجلی کے زیادہ بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، گھریلو صارفین کو زیادہ بجلی بلوں کے باعث اپنے گھر کا بجٹ چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ صنعتی صارفین کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے جس کے باعث ان کے کاروبار میں بہت فرق پڑتا ہے۔ صنعتی اور گھریلو صارفین کا حکومت سے ہر وقت مطالبہ رہتا ہے کہ وہ ان کے لیے بجلی سستی کریں۔ حکومت کی جانب سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کچھ ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کی کمی متوقع ہے جبکہ جون تک صنعتی صارفین کے لیے بھی بجلی کے فی یونٹ میں 10 سے 11 روپے...
	سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات،  کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لیے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، کمیٹی نےت سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سینٹرل جیل کیسے حکومت سندھ کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچائے گی؟  صوبائی اسمبلی میں پی اے سی کا اجلاس...
	قیصر کھوکھر , طیب مقبول:  پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہوں گے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔  مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی   ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جیل ریفارمز...
	— فائل فوٹو بشکریہ کرک انفو پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ کے میچ سے لطف اندوز ہونگے۔بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ لائیو دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آجگروپ اے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی...
	سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ہنرمند اسیران کو انکی محنت کے مطابق معاوضہ دینے کا ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسیران میں ہنرمندی کو فروغ ملے اور وہ جیل میں ہوتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سرپرائز وزٹ پر کیمپ جیل لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "ہنر مند اسیر" کے تحت سیکرٹری داخلہ نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسیران کیلئے قائم کیے گئے ہنرمندی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو حجام، درزی، باورچی، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن، اے سی مکینک اور کارپینٹر کے...
	  لاہور: پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے جیل قوانین میں ترامیم کی ہیں تاکہ قیدیوں کے حقوق کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، ان ترامیم کا مقصد جیلوں میں انسانی حقوق کا تحفظ اور قیدیوں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم میں خصوصی طور پر خواتین قیدیوں، بچوں اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے حقوق پر توجہ دی گئی ہے۔ نئے رولز کے مطابق، غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول دینے پر زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہر جیل میں...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قید افراد کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈوپ ٹیسٹ کے بعد صوبے کے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں قیدیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کی درخواست پر منعقد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور اور خیبر پختونخوا کے تمام سنٹرل...
	پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں کو ملک میں رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی، حماس کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025  سب نیوز غزہ (سب نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔عرب میڈیا کی جانب سے حماس ترجمان خالد قدومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔حماس ترجمان نے کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس...
	اسلام آباد: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے حماس ترجمان خالد قدومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔ حماس ترجمان نے کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس ترجمان نے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پر تصدیق کردی گئی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔ عرب...
	میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی۔صوبے کی جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیے جانے کے پروگرام کے افتتاح پر خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی 39 جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے، تمام جیلوں کو ایک ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے قیدیوں کے مقدمات اور ملاقات میں آسانی ہوگی، قیدیوں کے رشتے داروں پر بھی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) حکومت نے سوئی گیس کمپنیوں کے منافع میں سے 82 ارب روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جاسکے ڈان نیوزکے مطابق یہ بات وفاقی وزیرڈاکٹرمصدق ملک نے کہی ہے انہوںنے کہا کہ سرکلر ڈیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیس کمپنیوں کے منافع میں 99 ارب روپے موجود ہیں جس میں سے 82 ارب روپے اب گھریلو صارفین کو گیس ٹیرف میں اضافے سے بچانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے.(جاری ہے)  دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں پہلے سے کیئے جانے والے70فیصد تک کے اضافوں سے دو سے تین ہزار روپے بل ادا رنے والے صارفین کے بل 20ہزار روپے...
	خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ہائی پروفائل قیدیوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہائی پروفائل قیدیوں  کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل قیدیوں کو ساہیوال اور میانوالی کی محفوظ جیلوں میں منتقل کردیا جائے۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 89...
	ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ جنوری 2021 کو کیپٹل ہِل میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں سزاؤں کا سامنا کرنے والے افراد کو صدارتی حکم کے تحت معافی دینے کے اپنے اقدام کا دفاع کیا ہے۔ منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا "ان کو معافی دی گئی ہے۔ میرے خیال میں انہیں دی گئی سزا مضحکۂ خیز اور ضرورت سے زیادہ تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں کسی بھی عہدے پر موجود صدر سے زیادہ پولیس کا دوست ہوں۔‘‘   خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جیلوں میں قید اُن 1500 سے زائد...
	پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے بیرون ممالک میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی قرارداد منظور کرلی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے ایوان بالا کے اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں، حکومت ان تک قونصلر رسائی کے لیے اقدامات کرے۔ اس وقت دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 23 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ قرارداد کے متن میں درج ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔ حکومت کوشش کرکے ان قیدیوں کو وطن واپس لائے تاکہ وہ اپنی باقی ماندہ سزا...
	غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم  حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کے روز پہلے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔  اس کے بعد اسرائیل نے مختلف جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ قیدی دو بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے ،ان قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک فلسطینی طالبہ نے بتایا کہ اس نے اسرائیل کی حراست میں رہتے ہوئے انتہائی سخت...
	 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 ء کو میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، دارالامان کو صرف ایک اعلامیہ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، اس کے لیے کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی۔جسٹس اشتیاق...
	ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور ملک کو فالو نہیں کرینگے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 کو میں خود...
