2025-05-13@19:47:32 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«ظاہر جعفر کے وکیل»:

نور مقدم قتل کیس: اپیلوں کی سماعت ‘ مجرم ظاہر جعفر کے وکیل نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج تک ملزم کی دماغی صحت جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا. سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نور مقدم قتل کیس کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی.(جاری ہے) بینچ کے سربراہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...

سپریم کورٹ، نواب اسلم رئیسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی سماعت جمعہ کو کی۔ دوران سماعت وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل کا آرڈر مستونگ پی بی 37 سے متعلق ہے، اس حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اتنی بڑی تعداد میں مسترد ووٹ جیت اور ہار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری سپریم کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی۔ سپریم کورٹ نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ 37 مستونگ سے متعلق انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مبینہ دھاندلی کو بنیاد بنا کر دوبارہ گںتی کی استدعا کر رکھی تھی۔ خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے درخواست گزار کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)مستحق سائلین کو مفت وکیل فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پنجاب گورنمنٹ نے پراسیکیوشن کو فری ایڈ ایجنسی کے قیام کی منظوری دیدی،وکیل کی استطاعت نہ رکھنے والے ملزمان کو حکومت قانون سہولت فراہم کرے گی۔ملزمان ایک درخواست پر کوائف لکھ کر پراسیکیوشن سے فری قانونی معاونت لے سکیں گے۔ 50ہزار سے کم آمدن والے شہری مفت وکیل کی سہولت لے سکیں گے۔ طلاق ،حق مہر،جہیز کی واپسی کیلئے بھی خواتین پراسیکیوشن آفس سے وکیل کیلئے درخواست کر سکتی ہیں۔جیلوں میں بند ملزمان اپنے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں گے جو پراسیکیوشن آفس بھجوائے گا۔ غلط ذرائع آمدن بتا کر وکیل کی سہولت لینے والے سے سہولت واپس لے لی جائے گی۔ مزیدپڑھیں:تیار ہو...
راولپنڈی: سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت پر خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف سائبر کرائم اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی سکیشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ سرکار کی جانب سے سائبر کرائم کے آفیسر انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس مین تحریر ہے کہ ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے ۔
9 مئی کیس میں ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت پر دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ رضا علی اور زین العابدین پر ایک ہی پولیس افسر کا دانت توڑنے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی پر پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ میں جمع کردہ رپورٹ کیا کہتی ہے؟ وکیل صفائی کے مطابق پولیس افسر نے دانت توڑنے کے جرم میں پہلے زین العابدین کو شناخت کیا بعد میں رضا علی کو، ایک ہی کام 2 مختلف لوگ کیسے کر سکتے ہیں؟ وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق شناخت کرنے والا پولیس اہلکار تو زخمی بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رضا علی تو واقعہ...

9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس ؛وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا، لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایسا مت کہیں،قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کاکہتا ہے ،لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے 4ماہ کےحکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ...
سٹی42: سپریم کورٹ نے 9 مئی 2023 کو ریاست کی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں سمیت تمام متعلقہ مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریاستی تنصیبات پر حملہ کے ملزم کو بیماری کی وجہ سے رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ میں 9 مئی کو ریاستی تنصیبات پر حملوں کے کیس میں ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت پیر کے روز ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ ملزم فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ میرا کیس سماعت...
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے کیس کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔پنجاب حکومت کے وکیل نے دورانِ سماعت کہا کہ 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کر لیں گے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 3 نہیں 4 ماہ میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی مکمل کرنے کا کہیں گے۔ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررسپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔...
رومیل الیاس : تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کااے ایس پی معاذ کیخلاف احتجاج جاری ہے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء کی کثیر تعداد شریک، نعرے بازی کررہے ہیں ، مظاہرے میں شریک وکلاء نے ٹائرجلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے وکیل رہنما وقاص اسلم کاہلوں پر تشدد کیا،مظاہرین نے اے ایس پی کاہنہ سرکل کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کا احتجاج جاری ہے ، وکلاء نے قصور سے لاہور آنے والی سڑک کو روکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے بند کر دیا،وکیل رہنما وقاص اسلم کاہلو بھی زخمی حالت میں احتجاج میں شامل ہوگئے ، وکیل...
خیبر پختونخوا کی حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور مشترکہ منافع کے معاہدوں سے روک دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں من پسند پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے اشتراک کے معاہدوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ معاہدے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کتابیں چھپائی کے لیے من پسند پبلشرز کو دی گئیں، پرائیویٹ پبلشرز کو منافع میں شراکت داری کے معاہدے دیے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار...

سویلنز کا ٹرائل صرف 175 کے تحت ہی ہو سکتا ہے، فوج 245 کے دائرہ سے باہر نہیں جاسکتی۔ جسٹس جمال مندوخیل
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر آج بھی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دئے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ گزشتہ روز شروع کئے گئے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی...

شاہد وکلا چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے،جسٹس جمال مندوخیل کے سلمان اکرم راجہ کی عدم پیشی پر ریمارکس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت سزایافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم پیشی پر کل تک ملتوی کردی گئی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے،شاہد چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے،وکیل رانا وقار نے کہاکہ...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے پر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل چوکی منتقل کر دیا ہے۔ وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لیا گیا، جہاں راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات تھی۔ ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل کے افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ فیصل چوہدری عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل چوہدری اور پولیس اہلکاروں کے درمیان اڈیالہ جیل میں داخلے پر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں جیل میں داخلے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اورعمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو باضابطہ طور پر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل چوہدری نے منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ اس وقت جھگڑا اور غیر اخلاقی روّیہ اپنایا جب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور حراست میں لیے گئے دیگر پارٹی ارکان سے ملنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر فیصل چوہدری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر پولیس افسران کو گالیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ پولیس افسران کے درمیان جھگڑا اس...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے باضابطہ گرفتار کرکے اڈیالہ جیل چوکی منتقل کردیا۔فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا، راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا۔فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جہاں سے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ فیصل چوہدری کی جیل عملے سے تلخ کلامی، نازیبا الفاظ، ویڈیو سامنے آگئیبانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کو... خیال رہے کہ گزشتہ روز وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے...
بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا. وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے تحویل میں لے لیا گیا. فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔فیصل چوہدری نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی. فیصل چوہدری جیل میں جانے پر تاخیر پر مشتعل ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اسوقت اڈیالہ جیل کے اندر ہیں.انہوں نے گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات کے لئے روکنے پر جیل افسران کو گالیاں دی تھیں۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق فیصل...
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کےباہر سے حراست میں لےلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پرگرفتار کیا گیا۔اس سے قبل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو کل ہوا وہ اندرونی گیٹ پر ہوا، اس پر آج نوٹس ہوگیا ہے، عدالتی احکامات جیل سپرنٹنڈنٹ کو واٹس ایپ پر بجھوا دیے تھے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ چھپے ہوئے چلمن سے لگے ہوئےہیں، جنہوں نے ویڈیو ریلیز کی، میرا قصور یہ ہےکہ میں بانی پی ٹی آئی کی گفتگو باہر بیان کرتا ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی...
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پرگرفتار کیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر فیصل چوہدری کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی، گالیاں بھی دیںاس سے قبل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو کل ہوا وہ اندرونی گیٹ پر ہوا ، اس پر آج نوٹس ہوگیا ہے، عدالتی احکامات جیل سپرنٹنڈنٹ...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات، بیٹوں سے فون پر بات و دیگر جیل سہولیات فراہمی کے کیس میں تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا مستقل بنیادوں پر میڈیکل چیک اَپ ہوتا ہے جبکہ شکایت کی صورت میں مناسب انتظام کرکے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اکسیویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس کا بھی ذکر ہے، پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے دو اورین طیارے تباہ ہوئے تھے، جی ایچ کیو حملہ کرنے والوں کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ کیا 9 مئی کا جرم ان دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے علاوہ دیگر فوجی عدالتوں کے فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرے۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی فرد پر الزامات عائد کرنے سے قبل تحقیق کی جاتی ہے؟ جس پر جسٹس علی مظہر نے وضاحت دی کہ پہلے تفتیش کی جاتی...
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز کی سماعت سے متعلق کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا ہے کہ جی ایچ کیو اور کراچی ایئر بیس حملوں کے کیسز ملٹری کورٹس میں کیوں نہیں گئے؟ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز سے متعلق مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل دیے۔ خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جرم کی نوعیت سے طے ہوتا ہے ٹرائل کہاں چلے گا۔ اگر سویلینز کے جرم کا تعلق آرمڈ فورسز سے ہو تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے انکم ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ کے بینچز کے اختیارات محدود کرنے کے معاملے پر اٹھائے گئے سوالات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے انکم ٹیکس کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا عدالت کا موجودہ ریگولر بینچ ان مقدمات کی سماعت نہیں کر سکتا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا انکم ٹیکس کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے، جب یہ پوچھا گیا کہ یہ بینچ ان مقدمات کی سماعت کیوں نہیں...
سپریم کورٹ کے بینچز کے اختیارات، جسٹس منصورعلی شاہ کا حکمنامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے انکم ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ کے بینچز کے اختیارات محدود کرنے کے معاملے پر اٹھائے گئے سوالات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے انکم ٹیکس کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا عدالت کا موجودہ ریگولر بینچ ان مقدمات کی سماعت نہیں کر سکتا۔حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا انکم...