2025-05-20@22:06:27 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«مذاکرات معطل کر دیے»:

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے:وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے اس اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ہم 2030 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت ان کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ ڈیوڈ لیمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ میں اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ان...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں بم باری سے ایک دن میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے کہا کہ اس نے اتوار کو شمالی اور جنوبی غزہ کی طرف بدترین زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ اسرائیل کی فوج کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے براہ راست مذاکرات کیے جا رہے ہیں تاہم اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی اور قیدیوں کی...
    پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور اب وہ اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ بھارت اب اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کرائے گا لیکن ہم ہر چال کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، اور دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار ’سنڈے گارڈین‘ میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل...
    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خبیر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک...
    پشاور(نیوز ڈیسک)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ...
    پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بھی دور کر دیے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، ان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہو گا وہ ہم کریں گے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمٰن اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہوسکے، فضل الرحمانمشترکہ پریس...
      اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)  کے مابین  آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ۔ مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی...
    اعلامیے کے مطابق امریکی نمائندے وٹکوف نے ایرانی وزیر خارجہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کی ہدایت کا بتایا۔ وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وٹکوف نے بتایا صدر ٹرمپ نے ہدایت دی ہے کہ ممکن ہو تو دونوں ممالک کے اختلافات بات چیت اور سفارتکاری سے حل کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس نے عمان میں ایران اور امریکا کے مذاکراتی عمل کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے امریکا کی ایران سے عمان میں جاری بات چیت پر ردعمل دیا اور کہا کہ بات چیت بہت مثبت اور تعمیری تھی۔ اعلامیے کے مطابق امریکی نمائندے وٹکوف نے ایرانی وزیر خارجہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کی ہدایت کا بتایا۔ وائٹ ہاؤس...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
    TEHRAN: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات نہیں چاہتا بلکہ اپنے مطالبات مسلط کرنے کا خواہاں ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا خط موصول ہوا ہے یا نہیں لیکن واشنگٹن کے بارے میں کہا کہ وہ پچھلے مذکرات کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند بدمعاش حکومتیں مذاکرات پر زور دے رہی ہیں لیکن ان کے مذاکرات کے مقاصد مسائل حل...
    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد چند دنوں سے پاکستان میں موجود ہے۔ وفد آئی ایم ایف اور پاکستان کے موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔ اقتصادی جائزہ کے یہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ یہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ تاہم ان مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مطالبات سامنے آئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق مذاکرات...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے مذاکرات میں پاکستان کے سامنے ریونیو شارٹ فال اور رائٹ سائزنگ کے حوالے سے نئے مطالبات رکھ دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ طویل سیشنز ہوئے ، جس میں اسلامک بینکنگ کے اقدامات اور طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے ساتھ ری فنانس اسکیم ٹرانزیشن اینڈ ڈیولپمنٹ فنانس پر بات چیت کی گئی جبکہ آئی ایم ایف نے بینکنگ کیلئے آپریشنلائزیشن آف بینک ریزولیشن فریم ورک پر بات کی۔ بینکنگ سیکٹر کیلئے رسک فیکٹر کم کرنے کے اقدامات پر بھی آئی ایم ایف وفد سے گفتگو ہوئی ، وفد نے مذاکرات میں ایکسٹرنل سیکٹر اور...
    لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ڈیل کی امید ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قیدی نے مذاکرات ہی ختم کر دئیے ہیں۔  چور دروازے اور ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔کوچ کی انگلی پر ناچنے والا فراڈیا اس  کے پکڑے جانے کے بعد اب سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی ان لوگوں کی سیاست مکمل نہیں ہوتی۔ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کا سرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈراور اس کا کرپٹ خاندان ہے، اس میں نوازشریف کا قصور...
    لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیل کی امید ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قیدی نے مذاکرات ہی ختم کر دیے ہیں، چور دروازے اور ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ کوچ کی انگلی پر ناچنے والا فراڈیا اسکے پکڑے جانے کے بعد اب سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی ان لوگوں کی سیاست مکمل نہیں ہوتی۔این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کاسرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈراور اس کا کرپٹ خاندان ہے،اسمیں نوازشریف کا قصور نہیں۔ مریم نواز...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ لانڈھی ٹاؤن میں ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بقایا جات 2018-2017 ء سے اب تک ادا نہیں کیے گئے تھے جب جماعت اسلامی کے چیئرمین آئے تو ہم نے تہیہ کیا کہ ان تمام ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ اس معاملے میں کوئی تعاون نہیں اور اپنے سورسز اور ذرائع کی آمدن سے ان ادائیگیوں کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس ہی سال میں تمام ملازمین کو مکمل ادائیگی کردیں گے. اب تک 3 کروڑ 26 لاکھ روپے کی رقم کے چیک ایل پی آر کی مد میں دے چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کو 5 نام بھیج دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا ہے، جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے 5 نام بھیجے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں جنیداکبر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب خان، عامر ڈوگر کے اور خواجہ شیراز محمود کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت 28...
    وینزویلا کے ساتھ کولمبیا کی شورش زدہ سرحد کے قریب بائیں بازو کے گوریلیا ججنگوؤں کے پر تشدد حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ گوریلا کارروائیوں کے بعد حکومت اس میں ملوث گروپ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات معطل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ صدر گستاو پیٹرو نے بے امنی کی تازہ لہر کے دوران جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ پہلے سے ہی مشکلات کا شکار امن مذاکرات کو روک دیا۔ دو الگ الگ واقعات میں نیشنل لبریشن آرمی  کے جنگجوؤں نے حریف بائیں بازو کے گروپ اور طاقتور نیم فوجی کرمنل گینگ کو نشانہ بنایا...
    پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی تیسری ملاقات میں اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کردیا جس میں پی ٹی آئی نے 2الگ الگ انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سہولت کاری میں حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاس میں ہوا۔پی ٹی آئی نے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کیا، عمر ایوب بطوراپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی مزکراتی کمیٹی سربراہ کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کیا۔چارٹر آف ڈیمانڈ 2 نکات اور 3 صفحات پر مشتمل ہے، عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا ڈرافٹ...
    حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نگرانی میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہیں۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحریری مطالبات پیش کیے، جن پر کمیٹی کے چھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سہولت کاری میں حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔حکومتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے تحریری مطالبات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پیش کیے، پی ٹی آئی کے مطالبات کے مسودے پر 6 اراکین کمیٹی کےدستخط ہیں، مسودے پر...
    مذاکرات کا تیسرا دور جاری، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات سامنے رکھ دیے، عمران خان کی رہائی بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین قانون اور روایات کی بنیاد پر ہوں گے۔ نتائج پہلے سے ہرگز طے شدہ نہیں ہیں۔ حکومت کی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں۔ تحریری مطالبات آنے پر تحریری جواب دیں گے، مطالبات آنے پر فوری جواب دینا ممکن نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے قبل عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات راستہ نکالنے کے لیے ہوتے ہیں اسی لیے کوشاں ہیں۔ اپوزیشن کو 31 جنوری سے پہلے جواب دے دیں...
    حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین قانون اور روایات کی بنیاد پر ہوں گے۔ نتائج پہلے سے ہرگز طے شدہ نہیں ہیں۔ حکومت کی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں۔ تحریری مطالبات آنے پر تحریری جواب دیں گے، مطالبات آنے پر فوری جواب دینا ممکن نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے قبل عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات راستہ نکالنے کے لیے ہوتے ہیں اسی لیے کوشاں ہیں۔ اپوزیشن کو 31 جنوری سے پہلے جواب دے دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں مذاکرات کا تیسرا دور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں...
۱