ویتنام میں خطرناک طوفان ’بوالوئی‘، ایئرپورٹ بند، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ویتنام میں شدید طوفان ’بوالوئی‘ کے پیش نظر چار بڑے ایئرپورٹس بند کر دیے گئے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان آج شب ویتنام کے وسطی حصے سے ٹکرائے گا، جس کی رفتار 133 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث تیز ہوائیں، شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات لاحق ہیں۔ شمالی اور وسطی صوبوں میں یکم اکتوبر تک 600 ملی میٹر بارش اور دریاؤں کی سطح میں 9 میٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
وسطی صوبے ہاتین میں 15 ہزار سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ فوجی دستے ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ وِنہ شہر میں رہائشی اپنے گھروں کو محفوظ بنانے اور کشتیوں کو باندھنے میں مصروف ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دا نانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت چار ایئرپورٹس بند کیے گئے ہیں اور کئی پروازوں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسی طوفان نے فلپائن میں تباہی مچائی تھی، جہاں 10 افراد جاں بحق اور متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے تھے۔ گزشتہ برس ویتنام میں طوفان یاگی سے تقریباً 300 افراد ہلاک ہوئے اور 3.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ دو مختلف مقامات سے انسانی دھڑ اور سر ملنے کے واقعے کا معمہ حل
کراچی:حیدری تھانے کی حدود کوثر نیازی کالونی کے قریب نالے سے ملنے والا انسانی سر تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے نالے سے ملنے والے دھڑ کا نکلا۔
پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے قتل کے بعد دھڑ اور سر کو دو الگ الگ مقامات پر پھینکا تھا۔
حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ دھڑ کی شناخت تو دن میں 35 سالہ محمد یوسف کے نام سے کر لی گئی تھی تاہم بدھ کو ملنے والے سر کو مقتول یوسف کے بھائی جنت گل نے شناخت کر لیا۔
مقتول یوسف تندور پر مزدوری کرتا تھا اور نارتھ ناظم آباد میں دیگر 4 افراد کے ہمراہ کوارٹر میں رہتا تھا، مقتول ایک سال قبل ہی مانسہرہ سے کراچی آیا تھا۔
پولیس مقتول کے بھائی سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دوسری جانب، گزشتہ روز گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب سے بھی انسانی سر ملا تھا جس کا معمہ حل کر لیا گیا۔ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا دھڑ بھی برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ سردار چوک کے قریب گھر سے انسانی دھڑ برآمد ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انسانی دھڑ امداد حسین ولد حسین خان نامی شخص کا ہے جس کا سر دو روز قبل تھانہ گلستان جوہر کی حدود میں ہی کچرا کنڈی کے قریب سے برآمد ہوا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے مقتول کا سر اور دھڑ کاٹ کر الگ الگ مقام پر پھینکنے کا اعتراف کرلیا ہے، گرفتار سفاک قاتلوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔