2025-05-10@09:42:56 GMT
تلاش کی گنتی: 4864

«نافذ کی»:

    صنم جاوید — فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت  منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں 8 فروری ریلی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیاسوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
    بمئی (اوصاف نیوز)پاکستان کے تین فضائی اڈوں پر بھارتی میزائل حملوں اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے جواب میں آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کا آغاز کیاتو بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔ بھارتی فوج نے اعترافی بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایئر بیسز سمیت 26 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی پیشکش بھی کردی گئی۔ بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی مغربی سرحد پر ’’متعدد خطرناک‘‘ کارروائیاں کیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سمیت مختلف اقسام کے اسلحے سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ...
      قیصر کھو کھر:محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے جنگی صورتحال کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسران نےکنٹرول روم کا دورہ کیا۔محکمہ داخلہ کا اضلاع کے تمام کنٹرول روم سے مسلسل رابطہ کیا جارہا ہے،کنٹرول روم میں سول ڈیفنس ریسکیو 1122 اور سیف سٹی کے افسران بھی موجود ہیں۔ کنٹرول روم سے لاہور اور پنجاب بھر کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  
    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کرکے بھارت کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دی جائے، دنیا کو صورت حال اور اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے، تمام اختلافات ختم  پوری قوم یک جان ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہ کہ جماعت اسلامی حکومت اور فوج کی پشت پر ہے اور پوری قوم جذبے سے سرشار ہے۔
    نائیجیریا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 30 مسافروں کو ہلاک کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست ایمو میں مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا اور 30 افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ حملہ آوروں نے 20 سے زائد گاڑیوں اور ٹرکوں کو نذر آتش کردیا اور حملہ آروں کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ کالعدم علیحدگی پسند انڈیجینئس پیپل آف بائیفرا (آئی پی او بی) کے ارکان تھے۔ ایمو پولیس کے ترجمان ہنر اوکوئے نے حملے کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ ایک شخص پولیس...
    پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارتی فوج کی ترجمان نے  نقصانات کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ پاکستان نے ہائی سپیڈ میزائلوں کا استعمال کیا ہے، مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں ۔ مزید :
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ بھی تباہ      مزید :
    انہدام سے محفوظ رکھنے کے پیکیج متعارف، ڈی ڈی کمال موٹا سرگرم ، وصولیاں شروع گلبرگ ٹاؤن شریف آباد بلاک 1پلاٹ 409اور 441پر تعمیرات شروع کرادی گئیں جرأت سروے ٹیم کا موقف جاننے کے لیے ڈی جی ہاؤس رابطہ،جواب دینے سے گریز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں لمبے عرصے سے من چاہی سیٹوں پر قابض افسران غیر قانونی تعمیرات کو مسلسل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ نمائشی انہدام کے نام پر عمارتوں کو کمزور کرکے ازسرنو تعمیر کا عمل آخر کب اختتام پذیر ہو گا؟افسران کی ملی بھگت سے کراچی میں تعمیر کی جانے والی کمزور عمارتوں کی روک تھام آخر کب ممکن ہوگی ؟یہ سب تو اسی وقت ممکن...
    شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء پاکستان ، پاک فوج عمران خان زندہ باد اورعمران خان کی رہائی کے مطالبے کے نعرے بھی لگا تے رہے ۔ ہاتھوں میںپاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم تھامے ریلی کے شرکاء کینال روڈ اور مختلف شاہراہوں پر چکر لگاتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ ہم سب...
    راولپنڈی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ترکیہ کے میڈیا کو انٹرویو اور غیر ملکی میڈیا کو پریس بریفنگ دی۔ اس موقع پر ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور نیوی کے اعلیٰ افسر بھی موجود تھے۔  غیر ملکی میڈیا سے بریفنگ میں  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت 57 مسافر طیارے فضا میں تھے۔...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12:00 بجے تک معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔ پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ مزید پڑھیں: بھارت کا 3 ایئر بیسز پر حملہ،...
    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے۔ پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے۔ پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔ امریکی پروفیسر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔  دوسری جانب سعودی عرب، ایران، امریکا اور برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی...
    عوام کا جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کا ضامن ہے،ڈاکٹر مصطفی بھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین غازی پاکستان فانڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی، سینیئر وائس چیئر مین چوہدری علی رضا، وائس چیئر مین چوہدری عدنان ظفر، سیکریٹری جنرل محمد الیاس پلیجو و دیگر رہنماوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ ملکر دشمن سے لڑرہی ہے اور یہی جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کاضامن ہے تکبیر کے نعروں کی گونج میں جس طرح دشمن کے 5جدید جنگی جہاز 77ڈرونز، 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز، بٹالین ہیڈ کوارٹر اور ایل اوی سی پربیشمار چوکیاں تباہ...
    پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع...
      افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ Post Views: 4
    کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنیکی سازشیں کی گئیں، تاہم آج ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے نو مئی کے واقعات میں جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر زین العابدین خلجی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے نو مئی کے واقعات کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی...
    مظفرآباد/ اسلام آباد: پاک بھارت جنگ کے خطرے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر امڈ آئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی میں بھارت اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی گئی۔ آزاد کشمیر کے عوام نے نعرہ لگایا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ، جنگ رہے گی جبکہ حافظ تیری نظر سری نگر، سری نگر کے نعرے بھی لگائے گئے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ Tagsپاکستان
    ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق میٹرنٹی، میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر موجود اہلکاروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے حکم جاری کیا کہ تمام واپس بلائے گئے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے۔
    ---فائل فوٹو ایف بی آر نے تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کرتے ہوئے اس کو روکنے کےلیے قائمہ کمیٹی سے اختیارات مانگ لیے۔نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔اس دوران چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس میں مانیٹرنگ کا اختیار تھا مگر انکم ٹیکس میں ایسا اختیار نہیں تھا، اسلام آباد میں ایک ہیچری دن میں 10 لاکھ چوزے فروخت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک چوزے کی پیداواری لاگت 60 سے 70 روپے ہے، اس کمپنی سے 150 ارب روپے کی ٹیکس وصولی بنتی ہے، کمپنی کو 30 ارب روپے سالانہ اضافی ٹیکس...
    مظفرآباد (نیوز ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے اس سلسلے میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کو فوری طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ ایس ڈی ایم اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع میں فوری اقدامات کیے جائیں اور ضروری مشینری و عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق، مقامی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی...
    — فائل فوٹو آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5 شہری شہید، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیابھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے 6 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے جبکہ 7 اپریل کو ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 17 افراد شہید ہوئے۔ایس ڈی ایم اے کا بتانا...
    — جنگ فوٹو پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں پاکستانی بینکاک میں پھنس گئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد سفری بحران پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے بنکاک میں سیکڑوں پاکستانی مسافر گزشتہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ مسافر مختلف ممالک سے بنکاک کے ذریعے پاکستان آ رہے تھے تاہم فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ان کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس حوالے سے بنکاک ایئر پورٹ پر پھنسے جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی ایڈوکیٹ طاہر کا کہنا کہ یہاں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں، ناصرف رہائش اور خوراک...
    سٹی42: ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق میٹرنٹی، میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر موجود اہلکاروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے حکم جاری کیا کہ تمام واپس بلائے گئے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء پاکستان ، پاک فوج عمران خان زندہ باد اورعمران خان کی رہائی کے مطالبے کے نعرے بھی لگا تے رہے ۔(جاری ہے) ہاتھوں میںپاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم تھامے ریلی کے شرکاء کینال روڈ اور مختلف شاہراہوں پر چکرلگاتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ ہم سب کے لئے پاکستان سب سے پہلے ہے ، ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے اور یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو...
    — فائل فوٹو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا۔خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون پر پاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارے کے خلاف پیغامات پھیلانے کا الزام ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی، خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، موبائل فون سے شوائد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
    لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے بچی سمیت 4افراد شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوائی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹراور متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیاگیا،ایس پی کوٹلی کے مطابق آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آبادی پر گولا باری کی، جس کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے،آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ باغ میں مکان پر گولہ گرنے سے نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی...
    لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد، بھارتی فوج آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی، بھارتی فوج  کی حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی متعدد پاکستانی پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا دندان شکن جواب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت میں بوکھلاہٹ کا عنصر نمایاں ہونا شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری کرتے ہوئے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، دوسری جانب پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں۔ مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر...
    کراچی: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے دوران حراست تشدد سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس افسران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسران میں ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین شامل ہیں۔ سیشن جج شہید بینظیر آباد نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد نواز زرداری نامی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا اور بعد ازاں مقدمہ درج کر کے گرفتاری ظاہر کی۔ دورانِ حراست شہری پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے پر خاتون سرکاری افسر  کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے والی خاتون سرکاری افسرکو گرفتار کرلیا ہے۔حکام کے مطابق خاتون پرپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارےکے خلاف پیغامات پھیلانےکا الزام ہے اور خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہےمقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔درج مقدمے کے مطابق خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جب کہ موبائل فون سے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔
    کوٹلی آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری سے شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ ایس پی کوٹلی کے مطابق آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آبادی پر گولا باری کی، جس کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ باغ میں مکان پر گولہ گرنے سے نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کاروائیاں جاری دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور اور منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری...
    منصورہ میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کھل کر بھارت کی مذمت کریں اور حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کر قومی قیادت کو ایک صفحے پر لائے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ جماعتیں امریکا یا بھارت کیخلاف بات کرنے سے گریز کر رہی ہیں، جو کہ قومی مفاد کیخلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ 9 مئی کو ملک بھر میں ’’یوم عزم‘‘ منایا جائے گا جس میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور بھارت کی جارحیت کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے...
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹسز  جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
    — فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ٹینکر اور 2 گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم زخمی ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ٹریفک پولیس کا اہلکار تنویر بھی شامل ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔
    نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو شکست دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ مقامی...
    گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر دو ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ڈاکو فیض اللہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ افغان بستی کا رہائشی ہے اور اس کے ہمراہ باچا خان اور اسد ساتھ تھے اور وہ بھی افغان بستی کی رہائشی ہیں جبکہ گائے منڈی میں آنے والوں کو لوٹ نے کی غرض سے گھوم رہے تھے۔ گرفتار ڈاکو فیض...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گوالہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا  بھی لہرانا پڑا...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے تیار کردہ پاکستانی J-10 سی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے۔ یہ دعویٰ دو اعلیٰ امریکی حکام نے کیا، جو اس پیش رفت کو بیجنگ کی فضائی طاقت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں "بہت زیادہ اعتماد" ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ J-10 طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارتی طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے مبینہ اہلکار بن کر شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے کیس میں 3 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد ہیں۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اغواء برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے، مارچ 2025ء میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی درخواستِ...
    پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے پاکستان میں بھارتی حملے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ گلوکار حسن رحیم نے حالیہ واقعات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ویڈیو پیغام کے زریعے گفتگو میں کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ ان کے بھارتی فالوورز میں سے ایک بڑی تعداد نے "آپریشن سندور" کا جشن منایا، جو کہ شہری آبادی والے علاقے میں رات کی تاریکی میں کیا گیا ایک حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔ https://www.instagram.com/reel/DJYTVvGAcwN/ حسن رحیم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف پہلے...
    ترجمان قومی ایئرلائن نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل کال سینٹر سے ضرور رجوع کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فضائی آپریشن سکیورٹی خدشات کے باعث متاثر ہو رہا ہے، اور بعض روٹس کو احتیاطی تدابیر کے تحت وقتی طور پر بند یا محدود کیا جا رہا ہے جس کے باعث متعلقہ پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں ترجمان کے مطابق یہ عارضی بندش قومی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اب تک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے زیراستعمال25   اسرائیلی ساختہ طیاروں کو مار گرایا ہے جس کی تصدیق پاک فوج کے ترجمان نے کردی ہے اور بتایا ہے کہ یہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے لیکن یہ ڈرون کیا صلاحیت رکھتا ہے، اس بارے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ آٹومیٹڈ ریسرچ آرگنائزیشن کے مطابق اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کا طیارکردہ ہیروپ سٹینڈ آف لوئٹرنگ گولہ باری سے حملہ کرنے والا ہتھیاروں کا نظام ہے جو اہداف کو تلاش کرنے اور درست طریقے سے حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل اس کا جائزہ لے سکتا ہے ، اسرائیل کا اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو شام 6 بجے تک بند کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے...
      سعید احمد:ملکی کی موجودہ سکیورٹی صورتحال ،پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہو  رہی ہے۔ تفصیلات  کے مطابق فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو محدود کرنے سے پروازیں متاثر ہو رہی ہیں،روٹس کی عارضی بندش ایئرلائنز کےاثاثوں ،مسافروں کی حفاظت کیلئے کی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق  مسافر معاملے کی نزاکت سمجھ کر ایئر لائن عملے سے تعاون کریں،مسافروں کو کال سینٹر سے بذریعہ فون آگاہی دی جارہی ہے،ڈائیورٹ پروازوں کے مسافروں کے قیام و طعام کا بندوبست کیا جارہاہے،مسافر ایئرپورٹ آمد سے قبل اپنی پروازوں کی معلومات حاصل کریں۔  ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 58 سالہ محنت کش قتل اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا سلانوالی روڈ چک 87 شمالی میں مسلح نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کی58 سالہ اظہر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔اسی طرح پنجاب چوک میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مدینہ کالونی کے نوجوا ن شہباز بھٹی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا جس پر ان کو ریسکیو کر کے ہسپتال...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے پاکستانی عوام سے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بغیر نام لیے بھارتی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اپنے ملک اور آپ کے ملک دونوں میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن یہ دل توڑ دینے والی بات ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت خوشی اور جشن منایا جا رہا ہے‘۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام سے کہا کہ ’میری بس اتنی سی گزارش ہے کہ 'اُن' لوگوں (بھارتی فنکاروں) کو اَن فالو کریں، اَن سبسکرائب کریں، اور اُن (پاکستانی فنکاروں) سے فاصلے پر رہیں جو اس ملک میں رہتے ہیں لیکن جب...
    پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ گرانے کی فرانسیسی حکام کی  تصدیق ، دنیا میں  جدید ترین رافیل جنگی طیارہ گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔  فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے جوابی حملے میں جدید ترین رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  کو بتاتے ہوئے فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے نہ صرف پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کی بلکہ  اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ  اس جدید ترین جنگی طیارے کو مار گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ تاہم رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے میڈیا  کو اس حوالے سے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔  واضح...
    اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں اور حکومتی مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔ مواصلاتی نظام کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بشمول صوبائی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے نے شرکت کی، جس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری داخلہ نے حالیہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے تناظر میں ممکنہ خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں، الحمدللہ افواج پاکستان کی کوئی شہادت نہیں ہوئی، ایئرفورس کے کسی طیارے کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملوں کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی اور اس وقت...
    چیئرمین پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اختلافات کو دشمنی اور نفرت میں نہیں بدلنا چاہئے، وزیراعظم کی بات چیت کی آفر کو ویل کم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ سیاسی ایشوز کا سیاسی حل بھی ڈھونڈا جائے، بانی جو بھی ہدایت دیں گے ایوان تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، پاکستان ہم سب کا ہے، ملک کا سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں۔ بیرسٹر...
    قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق پر زور دیا جس پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر علی خان نے پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے قومی مفاہمت کی حمایت کی۔ دونوں جانب سے مثبت اشاروں کے بعد سیاسی کشیدگی میں نرمی اور بات چیت کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر علی خان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بات چیت کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق پر زور دیا جس پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر علی خان نے پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے قومی مفاہمت کی حمایت کی۔ دونوں جانب سے مثبت اشاروں کے بعد سیاسی کشیدگی میں نرمی اور بات چیت کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر علی خان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بات چیت کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر...
    آرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے 2 ججز جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ججز کا مختصر اختلافی نوٹ 2 صفحات پر مشتمل ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کیلئے ہے۔اختلافی نوٹ کے مطابق آرٹیکل 175 کے تحت عدالتوں کے قیام اور اختیارات واضح ہیں، عدالتی نظام ایگزیکٹیو سے مکمل الگ ہے۔دونوں ججز نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ آئین اور اسلام میں...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، مساجد اور سویلین آبادی کو بھارت نے نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کی کارروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے، پاکستانی وزیر دفاع پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں حریف ممالک کے مابین متنازعہ سرحد پر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے، اس لڑائی میں دونوں جانب سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حالیہ برسوں میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان بدترین کشیدگی ہے۔ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں اور سرحدی گولہ باری میں اس کے کم از کم سے 26...
    لاہور کے نزدیک مریدکے میں بھی کالعدم لشکر طیبہ کے تربیتی مرکز ام القریٰ مرکز طیبہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملے میں جان بحق ہونیوالے کالعدم لشکر طیبہ کے کارکنوں ابو عکاشہ ڈاکٹر خالد محمد عالم اور  مدثر آف گہلن کی نماز جنازہ فٹ بال گراؤنڈ، مریدکے میں ادا کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کے فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر پاکستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ لاہور کے نزدیک مریدکے میں بھی کالعدم لشکر طیبہ کے تربیتی مرکز ام القریٰ مرکز طیبہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملے میں جان بحق ہونیوالے کالعدم لشکر طیبہ کے کارکنوں ابو عکاشہ ڈاکٹر خالد محمد عالم اور  مدثر آف گہلن کی نماز جنازہ فٹ بال...
    بیجنگ/واشنگٹن/ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں.(جاری ہے) ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے، موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے،ہیں اور ہمیشہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کرنے جبکہ الخدمت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ فعال رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔  خصوصی وڈیو پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی کاروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا، انہوں نے دشمن کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرانے پر ایئر فورس کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا اور مساجد و سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہوں گے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے...
    پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی۔ پاکستان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے اور دو کمبیٹ ڈرون مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ پاکستانی فوج کی طاقت کا خوف بھارتیوں کے سر منڈلانے لگا ہے اور بھارتی ٹی شوز میں آنیوالے بھارت کے ائیر مارشل نے بھی پاکستانی فوج کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی کے متنازع ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے شو میں بھی پاک...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہونگے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین امدادی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔  عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین کمیشن کی...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)چین نے بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔(جاری ہے) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، تحمل سے...
    کراچی: ناظم آباد فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 40 سالہ سلمیٰ زوجہ سلیم ، 20 سالہ سفی اللہ ولد سلیم اللہ اور 40 سالہ ظہیر ولد محمد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔  فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ناظم آباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے کہا کہ بھارت نے ان حملوں میں دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے اور ہندوستان بھیجے جانے والے دہشتگردوں کو غیر فعال کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ اسلام ٹائمز۔ بدھ کی رات "آپریشن سندھور" شروع کئے جانے کے کچھ گھنٹوں کے بعد بھارت نے اس پر باضابطہ طور پر اپنا موقف میڈیا کے سامنے رکھا۔ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے آپریشن پر وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے باضابطہ طور پر میڈیا سے خطاب کیا۔ خارجہ سیکرٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی، اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ میڈیا کو "آپریشن سندور" کے بارے میں جانکاری دی۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا...
    قیصر کھوکھر  : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کی اسامیوں کے بھرتی کا عمل مکمل ہو گیا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کیلئے 54 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں محمد راحیل، فرقان احسن، محمد عمید، اسامہ امتیاز، مبشر احمد معاج، محمد اسامہ شبیر، سحرش نذیر، محمد رؤف، احمد شاہ مسعود، علی رضا، ذبیح اللہ، احمد یار، حسین ارشد، شاہ حسین کاظمی، احسن ذوالفقار، آفاق اصغر، افضل پنو، ارسلان حیدر، سباحت جبین، محمد حمزہ طاہر، ملیحہ محسن، خاقان علی خان، عدنان علی ورک، محمد عدنان، محمد عارف، محمد عثمان امین، شعیب اسلم، محمد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہرطبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند...
    نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت کا ذمہ عاطف شیروانی نے اٹھا لیا سیکٹر 5A1پلاٹ نمبر L802اور R123پرغیر قانونی بالائی منزلوں کی تعمیرات وسطی میں جاری جعلی آپریشن میں بھی انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی دے دی گئی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت بلڈنگ افسران کی موجیں ہی موجیں لگ گئی ہیں۔ بلڈرز و بیٹر مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر کے بلڈنگ افسران کو غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دی جا رہی ہے جسکا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی بھی دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ضلع وسطی کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے عام شہریون کو نشانہ بنایا اور جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں دہشت گردوں کے کیمپ نہیں تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عالمی نشریاتی اداروں اسکائی نیوز، ٹی آر ٹی ورلڈ اور بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملہ کیا، پاکستان بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حملوں میں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے، نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت حملہ کرے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی افواج کی جانب سے مبینہ جارحیت اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور دشمن کو ماضی کی طرح ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ مئی میں دشمن نے حملہ کیا ہے، اور ہم 28 مئی 1998 کی طرح بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم فتح یاب ہوں گے۔ پاکستان کے کس طیارے نے رافیل کا شکار کیا؟ ایسی...
    مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے مئی کے مہینے میں حملہ کیا، جس کا جواب 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ انداز میں دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کا ہر بچہ اس کڑے وقت میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی قوم کا مقدر بنے گی۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت...
    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ فضائی ایمرجنسی کے باعث فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔ ڈائیورٹ کی جانے والی پروازوں میں دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ایئر لائن، سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئر لائن اور ایک نجی ایئر لائن کی پرواز شامل ہے جنہیں پشاور اور دیگر متبادل...
    کراچی، پولیس افسران کی عدم دلچسپی اور بے حسی کی وجہ سے شہر میں لاقانونیت انتہا پر پہنچ گئی
    اسلام ٹائمز: جب ہم تماشے کی انتہا پر پہنچتے ہیں تو ہمیں وہ منظر یاد آتا ہے جب اردن کا بادشاہ اور اُس کی بیٹی فوجی وردی پہن کر ایک جہاز میں سوار ہوتے ہیں، یوں گویا خود کسی جنگ میں شریک ہو رہے ہوں۔ ان کے اردگرد کیمرے، روشنی، موسیقی، اور مصنوعی سنجیدگی کا ایک ایسا ماحول بنایا گیا کہ جیسے وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہوں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اُس "بادشاہ" کو صہیونیوں سے اجازت لیے بغیر اپنے جوتے کے تسمے تک باندھنے کی اجازت نہیں۔ تحریر: استاد محمد الہامی    کیا تمہیں وہ بے معنی دن یاد ہیں جب امارات، اردن اور مصر کے ہوائی جہاز غزہ پر غذائی امداد کے کارٹن گرا کر چلے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی اختلاف...
    سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی،دستاویز سب نیو ز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ کی سربراہی میں قائم 8رکنی کمیٹی 7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    نئی دہلی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی تیاریوں کے دعوے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں، جب کہ بھارتی فوج کی جنوبی مغربی کمانڈ سے لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مغربی سرحد پر تعینات بھارتی افواج کو اپنے ٹینکوں کے لیے بنیادی نوعیت کا سستا گولہ بارود بھی دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے شمالی سرحد پر چین کے ساتھ تناؤ کے باعث بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود شمالی علاقوں کی طرف منتقل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مغربی محاذ پر تعینات فورسز شدید قلت کا شکار ہیں۔ سب سے...
    غزہ میڈیا آفس کے مطابق ہسپتالوں کے پاس صرف 48 گھنٹے کی سہولیات باقی ہیں اور ہزاروں مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں 52,567 فلسطینی شہید اور 118,610 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ملبے تلے ہزاروں افراد کو مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے ایک ہی دن میں یمن، لبنان، شام اور غزہ پر فضائی حملے کئے، جس کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 54 فلسطینی شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ایک نئی زمینی کارروائی کے اشارے بھی دے دیئے ہیں، جس کے تحت 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر امیر علی کھوسو نے عدالت سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے کئی شریک ملزموں کے بارے میں انکشافات کیے ہیں جن کی تعداد پانچ سے زائد ہے۔ افسر کے مطابق ملزم سے ڈیجیٹل آئی ڈیز کے ایڈریسز بھی حاصل کیے گئے ہیں، جب کہ اس نے اپنے ذاتی اکاؤنٹس سے متعلق بھی معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مزید تفتیش کے لیے...
    پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و...
    پاک فوج کے سابق افسران نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کے ہمراہ 20 لاکھ سے زائد ایکس سروس مین بھی ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں اور قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سےمتعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم طاہر کا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں پاکستان اور افواج پاکستان کی وجہ سے ہیں اور ہم اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ’بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ملکی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔  نامزد کرکٹرز میں زمبابوے، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔ زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لے کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے زمبابوے کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 15 وکٹیں اور 100 سے زائد رنز بنائے، اور بنگلہ دیش کی اننگز سے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز...
    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے زیادہ پنشن لینے والوں پر معمولی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا جا رہا ہے آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ وہ افراد جو ماہانہ چار لاکھ روپے سے زائد پنشن وصول کر رہے ہیں ان پر 2.5 فیصد کی معمولی شرح سے انکم ٹیکس لاگو کیا جائے اس اقدام کا مقصد کم آمدن والے طبقے کو مساوی ٹیکس نظام کا پیغام دینا ہے یہ ٹیکس سول ملٹری عدلیہ اور دیگر اداروں کے ان تمام افراد پر لاگو ہو گا جو مقررہ حد سے زیادہ پنشن حاصل کر...
    گجرانوالہ میں پرانی دشمنی پر ایک شخص نے فائرنگ کر  دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں پیش آیا، نشے کے عادی ملزم عمران کا مقتول عثمان کے ساتھ چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا۔   گجرانوالہ کے علاقے تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خونیں رخ اختیار کر لیا، جہاں ملزم عمران شیرو نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران...
    بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ہونے والے ہولناک دھماکے میں زخمی ہونے والا رضاکار شوکت علی کراچی کے نجی اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ شوکت علی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جلتا ہوا ٹرک آبادی سے دور منتقل کیا تھا تاکہ شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔ کوئٹہ سے جاری اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے بعد ٹینکر میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں شوکت سمیت 60 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے اس المناک واقعے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ نوشکی میں 28 اپریل کو پیٹرول سے بھری ٹرک کو آگ لگنے سے 60 افراد جھلس کر زخمی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سول بیوروکریسی کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور احتساب کے معیار کی پرکھ کیلئے متعارف کرائے گئے پرفارمنس واچ میکنزم کے نفاذ کے بعد سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس)، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) اور آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) ترقیوں کے کیسز ڈیفر ہونے کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ دی نیوز کے پاس دستیاب سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ محکمہ جاتی سلیکشن بورڈ (ڈی ایس بی) کے ذریعے 2020ء تا 2024ء کے دوران پی ایس پی، پی اے ایس اور او ایم جی میں مجموعی طور پر 2؍ ہزار 270؍ افسران کے کیسز پر ترقی کیلئے غور کیا گیا۔ ان میں سے صرف 481؍ افسران (21؍...
    پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائے گی۔رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ ⁠دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی قیادت اور میڈیا پر جنگی جنون سوار، رضوان سعید کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان... رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان...
    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایک یادداشت میں حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج میں فور اسٹار جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کی تازہ ترین عسکری اصلاحات کا حصہ ہے، جس کے تحت رواں برس پہلے ہی کئی سینیئر افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ یادداشت میں نیشنل گارڈ میں بھی جنرل افسران کی تعداد میں 20 فیصد کمی اور مجموعی طور پر جنرل و فلیگ افسران کی تعداد میں 10 فیصد کمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال مارچ 2025 تک، امریکی افواج میں 38 فور اسٹار افسران اور مجموعی طور پر 817 جنرل و ایڈمرلز موجود...
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، ہماری دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم، وزیر دفاع کا غائب ہونا قابل افسوس ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا...
    شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول 2025 اپنی 12 روزہ تقریبات کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ "Dive Into Books" کے تھیم کے تحت ایکسپو سینٹر شارجہ میں منعقد ہونے والا یہ 16واں ایڈیشن ادب، علم، اور تخلیقی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ فیسٹیول میں 167 ممالک سے 1,25,700 سے زائد افراد نے شرکت کی، جو شارجہ کی عالمی ادبی اہمیت کا مظہر ہے۔ اس فیسٹیول میں 22 ممالک کے 122 پبلشرز شریک ہوئے جبکہ 70 ممالک سے ماہرین نے 1,000 سے زائد پروگرامز میں حصہ لیا، جن میں ورکشاپس، تھیٹر شوز، کہانی سیشنز، اور سائنسی مظاہرے شامل تھے۔ "شرلاک ہومز ایگزیبیشن" اور "فیوچر میکرز میوزیم" جیسی نئی پیشکشوں نے بچوں میں سیکھنے اور سوچنے کی...
    معطل کئے گئے افسران و اہلکاروں پر مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور کرپشن کے الزامات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کا محکمہ پولیس میں موجود کھالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن، کراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ معطل کئے جانے والوں میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص رینج کے...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کی خدمات کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ووکنگ، برطانیہ میں تاریخی مسجد شاہ جہاں میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب میں مقامی معززین، سابق فوجیوں کے خاندانوں کے افراد اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی شرکت کی۔  پاکستانی ہائی کمشنر کا اس موقع پر یہ بھی کہنا...
    دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات میں تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، مہنگے داموں بیچنے کے لیے دودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ بھی کیا جاتا۔ تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا اور ڈیری ایسوسی ایشنز کو گٹھ جوڑ سے باز رہنے کا حکم دے دیا ٹربیونل نے بتایا کہ کراچی کی تینوں ایسوسی ایشنز کے عہدیداران تحریری یقین دہانی جمع کرائیں جبکہ عہدایداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں کمی کردی اور عہدیداران کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ کمیشن نے بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن نے گزشتہ برس کراچی میں دودھ...
    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے نوشکی میں آئل کے ٹرک کے دھماکے میں جاں بحق افراد کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی غلام دستگیر بادینی کا نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی سانحہ میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حکومت واقعے میں مرنے والوں کو شہید قرار دے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے رکھوں گا۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی قیادت کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نی 5اگست 2019 کو یکطرفہ کارروائیوں سے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی،سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا غیر قانونی فیصلہ ہے ۔(جاری ہے) انہوںنے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظر انداز کر کے بھارت علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ بین الاقوامی، شفاف، قابل بھروسہ اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے...