2026-07-24@12:41:48 GMT
تلاش کی گنتی: 1434
«وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا»:
اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تنازع کے مستقل حل کے لیے کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی پوری تنظیم کیلئے باعث فخر ہے، کرغزستان نےاجلاس کی بہترین میزبانی کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او اب معیشت، ثقافت اور امن کا جامع فورم بن چکی ہے، ایس سی او خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے، شنگھائی اسپرٹ باہمی اعتماد، مشترکہ ترقی و تعمیری سفارتکاری کی بنیاد...
پاکستانی نژاد ایگزیکٹو سعدیہ زاہدی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ یکم نومبر 2026 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی اور آئی اے ٹی اے کی تاریخ میں اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی 9ویں ڈائریکٹر جنرل ہوں گی، وہ اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم میں منیجنگ ڈائریکٹر اور منیجنگ بورڈ کی رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایمیریٹس 2026 میں بھی سب سے بہترین ایئرلائن بن گئی آئی اے ٹی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور لاٹام ایئرلائنز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روبرٹو الوو نے اپنے بیان میں...
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33 ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک...
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے،...
اسحاق ڈار---فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کو یورپی یونین کی جانب سے سراہا گیا ہے، پاکستان خطے میں امن، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یورپی یونین کی رہنما کایا کالاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آخری یورپی یونین وزٹ 7 سال پہلے ہوا تھا، ہم پچھلے سال بھارت پاکستان جنگ اور ایران امریکا تنازع کے دوران قریبی رابطے میں رہے، آج ہم نے مشترکہ طور پر اسٹریٹیجیک مذاکرات کی صدارت کی، ہم نے پچھلے سال نومبر میں مشترکہ اسٹریٹیجیک مذاکرات کیے تھے، امریکا ایران تنازع کے دوران یورپی یونین کے تعاون کا مشکور...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دیرینہ تنازعات کے پُرامن حل کا حامی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بین الاقوامی اور سلامتی کی بحالی سے متعلق بحث سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم سیشن کے انعقاد پر چین کے وزیر خارجہ کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سیشن کا انعقاد وقت کی ضروررت تھی، اقوام متحدہ کے چارٹر میں راستوں کے درمیان تعلقات کے اصول وضع کیے گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے شہریوں کو مساوات،حق خود ارادیت کے حقوق دیے ہیں پاکستان یو این چارٹر اور اصولوں پر کاربند ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرینہ تنازعات کے پر امن...
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے مقبول لیڈر کا جیل میں ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کا نظام درست نہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر بھی سنگین کمزوریاں موجود ہیں۔ صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ملک میں قانون، انصاف اور آئین درست طور پر نافذ ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے۔ تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے مطلوبہ دباؤ پیدا نہ کرنا پی ٹی آئی کی اپنی ناکامی بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، بانی کا سنگجانی پر رکنے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا حق ہے کہ ذاتی معالج تک رسائی دی جائے، ملک میں ٹینشن، گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے، سب سیاسی رہنماؤں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے۔ یہ بات نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر قوم پریشانی کا شکار ہے، آپ عمران خان کے معالج کو ان تک رسائی دیں وہ جیل سے بتا دیں ان کے ساتھ کس کو ہونا ہے، یہ حق ہے ان کا انہیں ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی حاصل ہو، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کس کو ہونا چاہیے کس...
واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر مشترکہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں اسٹریٹیجک شراکت داری، کم یاب معدنیات میں تعاون، ترقیاتی منصوبوں اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں پر...
ٹینشن، گالم گلوچ کا ماحول ختم کرکے سب سیاسی رہنما ڈائیلاگ کی طرف آئیں، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا حق ہے کہ ذاتی معالج تک رسائی دی جائے، ملک میں ٹینشن گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے، سب سیاسی رہنماں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے۔یہ بات نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر پوری قوم پریشانی کا شکار ہے، آپ عمران خان کے معالج کو رسائی دیں وہ جیل سے بتا دیں ان کے ساتھ کس کو ہونا ہے، یہ حق ہے ان کا انہیں...
اسلام آباد: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا حق ہے کہ ذاتی معالج تک رسائی دی جائے، ملک میں ٹینشن گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے، سب سیاسی رہنماؤں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے۔ یہ بات نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر پوری قوم پریشانی کا شکار ہے، آپ عمران خان کے معالج کو رسائی دیں وہ جیل سے بتا دیں ان کے ساتھ کس کو ہونا ہے، یہ حق ہے ان کا انہیں ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی حاصل ہو، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کس کو ہونا چاہیے کس کو نہیں یہ فیصلے کا...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیرنو اور انسانی امداد وقت کی اہم ضرورت ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کو جاری رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیل سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، 8 عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرئیل کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیز فائر کا احترام کیا جانا چاہیے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مستقل امن کے لیے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری ضروری ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی کی آنکھوں والے مسئلہ پر پراپیگنڈا کیا گیا، پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، انہوں نے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ چار،پانچ دن سے کچھ سیاسی چیزیں چل رہی ہیں، بانی کی آنکھوں والے مسئلے پر پروپیگنڈا کیا گیا، کہا گیا بانی کی 85فیصد بینائی چلی گئی ہے، کسی نے کہا بانی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ محسن نقوی نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھا، ہم پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ہم نے کلیئر کیا تھا کہ کوئی بھی قیدی ہو...
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیاگیا،محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھے،محسن نقوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیاگیا،محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو،آئین و قانون کے تحت سہولیات فراہم کریں گے،ہم نے کہا کسی معروف آئی سپیشلسٹ کانام دے دیں چیک اپ کرا دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کریں، ہم نے کہایہ ممکن نہیں ۔ محسن نقوی کاکہناتھا کہ ہم نے سرکاری اور پرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، محمود خان نے وزیراعظم کو خط لکھا، محمود خان کے خط...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جس نے رمضان میں قیمتیں بڑھائیں اس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہو گا۔لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مزدور کارڈ والوں کو 7 ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے، جو کارڈ دیے جا رہے ہیں وہ ایکٹی ویٹڈ ہیں، تمام افراد اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلوا سکتے ہیں، کسی پن کی ضرورت نہیں اور پنجاب کے تمام سہولت بازاروں اور ہوم ڈیلیوری کے لیے یہ کارڈ استعمال ہو سکتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر سخت ایکشن ہو گا، ہمارا پرائس کنٹرول آپریشن پورا رمضان...
ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے فیصلے انصاف پر مبنی ہونے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے اپنے پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کرنے کے بھارتی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ان کی نظربندی کو طول دینے کا پرانا ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی،کسی نے نہیں کی، محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بات کی، محسن نقوی واحد انسان ہیں،جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہناتھا کہ محسن نقوی سے پہلی ملاقات چائنیز کے مسئلے پر ہوئی تھی، محسن نقوی سے کہا تھا آپ غلط کام کر رہے ہیں، میں گرفتار ہوا تو محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ تھے، میں نے محسن نقوی کو کہا میں نے اپنے بچے کو اپنی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس ناکامی میں پارٹی کے تمام ارکان شامل ہیں۔علی گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سب ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں اور پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں،انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی اور کہا کہ یہ ہٹ دھرمی دل میں چور ہونے کی علامت ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے ارکان عجیب کہانیاں سناتے ہیں اور بانی کی...
—فائل فوٹو کراچی میں جمعے اور ہفتے کو درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر ضیغم نے کہا ہے کہ کراچی میں رمضان میں گرمی زیادہ نہیں ہو گی، البتہ چبھتی ہوئی دھوپ رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر رمضان میں موسم خوش گوار رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکانمحکمہ موسمیات نے ایک مغربی لہر کے زیر اثر کراچی میں منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے ملک کے اکثر علاقوں میں...
— تصویر بشکریہ رپورٹر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد علی مصطفیٰ ڈار کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس مقرر ہونے پر مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے مبارکباد پیش کر دی۔مریم نواز کے علی ڈار کو مشیر برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسپیشل انیشی ایٹوز مقرر کرنے کے فیصلے کو سیاسی و اوورسیز حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے علی ڈار کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقرری مکمل طور پر میرٹ، قابلیت اور جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔ملک نور اعوان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور کردار ادا کیا اور عوام نے اپنے مینڈیٹ پر “ڈاکہ ڈالنے والوں” کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ کامیاب شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال پر تحریک میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دل سے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران...
ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اکرام کھٹانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے، تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اکرام کھٹانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے، تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہشت نگری سے چوک یادگار تک پیدل مارچ کیا گیا، مارچ میں ضلعی قیادت، کارکنان اور تاجر برادری نے شرکت کی، پیدل مارچ کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر، ممبران و ضلعی قائدین نے کی۔ اکرام کھٹانہ نے کہا کہ مارچ کے شرکاء پیدل مارچ کرکے چوک یادگار...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ اپنے بیان میں زاہد خان نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کو ایسے مشورے کون دیتا ہے، کیونکہ پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن جیسی تحریکیں ہمیشہ آخری آپشن ہوتی ہیں۔ بدقسمتی سے تحریک انصاف کو تحریک چلانے کا طریقہ ہی معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں بھی اس کی کال بری طرح ناکام ہوئی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے اس احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا...
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد نے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، انتخابی عمل، احتجاجی تحریک اور امن و امان کے مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد اپوزیشن قیادت نے مشترکہ طور پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا اور احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا۔ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، جنید اکبر اور اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے۔ جبکہ ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا...
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر اسے جوابدہ ٹھہرائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیریوں کوحقِ خود ارادیت دلانے کے لیے فیصلہ کُن اقدامات کرے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہندوتوا پر مبنی نظام کے تحت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو شدید امتیازی سلوک کا سامنا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے فیصلہ کُن اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہندوتوا پر مبنی نظام کے تحت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو شدید امتیازی سلوک کا سامنا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کیلئے فیصلہ کُن اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کھڑا رہے گا، ہماری تمام کوششیں مسئلہ کشمیر کے پُرامن، منصفانہ اور دیرپا...
فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر اسے جوابدہ ٹھہرائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہندوتوا پر مبنی نظام کے تحت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو شدید امتیازی سلوک کا سامنا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے فیصلہ کُن اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کھڑا رہے گا،...
ارب پتی فلاحی کارکن اور بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہا ہے کہ جیفری ایپسٹین سے متعلق نئی سرکاری فائلز میں سابق شوہر بل گیٹس کا نام سامنے آنے سے ان کی ازدواجی زندگی کے نہایت تکلیف دہ لمحات دوبارہ یاد آ گئے ہیں۔ این پی آر کے پوڈکاسٹ ’وائلڈ کارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کی جانے والی لاکھوں دستاویزات نے انہیں ناقابلِ بیان غم میں مبتلا کر دیا۔ ان فائلز میں بدنام فنانسر جیفری ایپسٹین کے تحریر کردہ ایسے حوالے شامل ہیں جن میں بل گیٹس کا ذکر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایپسٹین 2019 میں جنسی اسمگلنگ کے...
---فائل فوٹو 2 فروری کو اسلام آباد میں واقع خیبر پختون خوا ہاؤس میں پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک نے 8 فروری کے لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش کی مخالفت کر دی۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش سے صوبے کے عوام متاثر ہوں گے، خیبر پختون خوا کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، یہاں احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، کے پی میں لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش سے ہمارے لیے مسائل پیدا ہوں گے، اڈیالہ جیل کے باہر مظاہروں میں شرکت نہ کرنے والوں کی فہرست بنا دی...
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے داتا دربار کا دورہ کیا جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ہمراہ تھے۔ میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، میاں نواز شریف نے کہا کہ مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے، مقدس مقام پر آنے والے زائرین کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سہولیات، سیکیورٹی، صفائی اور سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ان کے ساتھ موجود تھے، چادر چڑھائی اور پھول بھی نچھاور کیے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ داتا دربار کی توسیع و ترقی کا...
قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا، بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی، ہمیں اپنے مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار سرکار ہو گی، 8 فروری کو دکانیں اور کاروبار بند کریں، ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں، سہیل آفریدی بہترین اسٹریٹ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ یہ بات دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ احتجاج کا اعلان پہلے ہی کیا گیا تھا، لیکن بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے خبریں کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، لیکن اصل مقصد سے ہٹایا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات کو محمود اچکزئی نے بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا کہ بانی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنی پروپیگنڈا میں دکھائی جا رہی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں محمود اچکزئی نے کہا کہ احتجاج کا اعلان کرنے کے دوران بانی کی بیماری کے حوالے سے غلط تاثر کارکنوں کے ذہنوں میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل مقصد عوام کی توجہ ان اہم ایشوز سے ہٹانا ہے۔ اچکزئی نے واضح کیا کہ ان کی خواہش آزاد الیکشن کمیشن، شفاف عام انتخابات اور...
محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج کا اعلان کیا، اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی۔محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں، پاکستان کی تشکیل نو کریں، ادارے آئینی حدود میں رہیں۔
اپنے مرکزی بیان میں بی این پی نے کہا کہ ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47 اتحاد نے بلوچستان کو "پوائنٹ آف نو ریٹرن" پر پہنچا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار اختر جان مینگل و دیگر بلوچ قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کا مقصد بلوچ نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنا ہے۔ ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47 اتحاد نے بلوچستان کو "پوائنٹ آف نو ریٹرن" پر پہنچا دیا ہے۔ پارٹی قائد کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم سازش کے تحت چلائی جانے والی مہم کا مقاصد سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47 کے ڈیلی ویجز ملازمین کو بلوچستانی عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی انہیں...
روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مشرقی افریقہ تک براہِ راست سمندری راہداریوں کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کراچی سے جبوتی اور ممباسا تک نئی شپنگ لائنز شروع کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔ وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مشرقی افریقہ کی پچاس کروڑ صارفین پر مشتمل مارکیٹ تک رسائی پاکستان کا اہم ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سمندری راہداریوں سے تجارتی لاگت میں تیس فیصد تک کمی متوقع ہے جبکہ کراچیجبوتی روٹ کے آغاز سے ترسیل کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر...
عمران خان کے طبی معائنے پر حکومت کو بروقت اہلخانہ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، یوٹیوبرز کا پروپیگنڈا بھی درست نہیں، عمار مسعود
وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان کے طبی معائنے کے بارے میں حکومت کو ان کے اہل خانہ کو مطلع کرنا چاہیے تھا لیکن دوسری جانب کچھ یوٹیوبرز کی جانب سے بانی چیئرمین تحریک انصاف کے صحت کے حوالے سے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ بھی درست نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کو معائنے کے لیے پمز لایا گیا‘، وفاقی وزیر اطلاعات نے تصدیق کردی سماء ٹی وی کے پروگرام ’ریڈ لائن ود طلعت ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمار مسعود نے کہا کہ عمران خان کو پمز اسپتال لے جائے جانے کے حوالے سے خبر کو ابتدائی طور پر ظاہر نہ کرنے پر بہرحال حکومت کو بری الذمہ قرار قرار...
شرکاء نے تین روزہ پالیسی ڈائیلاگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ”کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم“ کے موضوع پر تین روزہ پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ پالیسی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا، چیف کوآرڈنیشن افیسر سی وی ای ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ، ڈاکٹر عصمت اللہ، اسرار احمد مدنی، افتخار فردوس، فہد نبیل اور دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔ صوبائی مشیر مینا مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں نوجوانوں کی سماجی...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وفاق میں اب بھی کچھ سمجھداری اور عقلمندی ہے، ہم بھی یہ بارہا دہرا رہے ہیں کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں تو آپ نشاندہی کریں، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں میں لائحہ عمل ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تیمور تالپور نے دعوی کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری شاید 10 یا 15 دن نکال سکیں گے، گورنر سندھ کا عہدہ ایک لسانی جماعت کے لیے استعمال ہورہا ہے، کامران ٹیسوری نے جو زبان استعمال کی اس سے گریز کرنا بہتر ہوتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ذیشان میمن نے کہا ہے کہ بھولاری گودام سے گندم کی 65 ہزار بوریوں کی خرد برد میں 3 ملزمان ملوث ہیں۔ ایک بیان میں ذیشان میمن نے کہا کہ گرفتار فوڈ انسپکٹر کو اسپیشل کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے، عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ انسپکٹر کو گزشتہ رات نوشہرو فیروز سے گرفتارکیا گیا، گندم بوریوں کی خرد برد میں 3 ملزمان ملوث ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے سندھ حکومت کو تحریری درخواست کردی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ...
راولپنڈی(نیوزڈیسک) پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں نوجوانوں کے کردار اور جامع حکمرانی کے موضوع پر ایک عوامی مکالمہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ، اساتذہ، سرکاری اداروں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مکالمے میں نوجوانوں کو ملکی امور اور عوامی فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوزسی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں نوجوانوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان مایوسی کا شکار ہو جائیں تو ملک کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی دفتر خارجہ پہنچ گئے، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔ میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے معزز مہمان کا استقبال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورمیانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اورمیانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میانمار...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاسپورٹس کی درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کے جدید ترین مانیٹرنگ نظام '' شکرا'' کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں 24/7 مانیٹرنگ روم اور کال سنٹر بھی فعال ہے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے نظام کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا۔ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پاسپورٹ سسٹم کو اب دنیا کے بہترین ممالک کے نظام کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے...
نوجوان جمہوری اور عوامی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، مقررین کا بارانی یونیورسٹی میں ہونے والے مکالمے میں اظہارِ خیال
نوجوان جمہوری اور عوامی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، مقررین کا بارانی یونیورسٹی میں ہونے والے مکالمے میں اظہارِ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس): پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں نوجوانوں کے کردار اور جامع حکمرانی کے موضوع پر ایک عوامی مکالمہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ، اساتذہ، سرکاری اداروں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مکالمے میں نوجوانوں کو ملکی امور اور عوامی فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوزسی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی نے کہا کہ...
پاکستان اور میانمار کے تعلقات باہمی عزت و احترام پر مبنی ہیں، اسحاق ڈار کی میانمار کے وزیر خارجہ کے ہمراہ گفتگو
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور میانمار کے تعلقات تاریخی اور باہمی عزت و احترام پر مبنی ہیں۔ اسلام آباد میں میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے، دونوں ممالک اپنی آزادی کے بعد سے گہرے دوستانہ تعلقات پر مبنی رشتے میں بندھے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور میانمار کا مشترکہ مسائل اور خطے کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میانمار کے لیے استحکام، امن اور خیر خواہی چاہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میانمار میں ترقی اور...
آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نےکہا وزیراعظم شہباز شریف کی سنجیدگی کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ جب وزیراعظم کسی کام کا وعدہ کرتے ہیں تو وہ مکمل ہو کر رہتا ہے۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنانے پر تعریف کر دی اور کہا ان اقدامات کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنایا ہے اور ان اقدامات کے ثمرات واضح ہیں۔ کرسٹالینا نے...
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف حکومت کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے۔ ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی تہہ دل سے عزت کرتی ہیں، شہباز شریف جب کسی کام کی ٹھان لیں تو اسے مکمل کر کے ہی چھوڑتے ہیں۔کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ ان کی شہباز شریف سے متعدد بار ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں پہلے سے متعین کردہ اہداف کے حصول اور ترقی کے مزید اہداف پر گفتگو ہوتی ہے، پاکستانی حکومت سنجیدگی سے اصلاحات کا نفاذ کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومتی اقدمات کے مثبت ثمرات...
کراچی+ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) سانحہ گل پلازا کی جاری تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اربن سرچ ٹیم نے ملبے سے تین ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کر لئے۔ ڈی وی آرز کی مدد سے گل پلازہ سانحہ کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔ ٹیم کو تین ڈی وی آر اور چارجر گل پلازا کی مسجد کے اطراف واقع کمرے سے ملے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بہت بڑا جرم ہے۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کریں کہ لوگوں کی...
آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کی معاشی اصلاحات کی معترف ہوگئی۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان میں مثبت تبدیلی اور ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیں تو پھر اسے مکمل کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت سنجیدگی سے اصلاحات کا نفاذ کر رہی ہے، حکومتی اقدمات کے مثبت ثمرات موصول ہونے لگ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدمات کے مثبت ثمرات موصول ہونے لگ گئے ہیں اور پہلی مرتبہ بجٹ ڈسپلن نظر آ رہا ہے، عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان استحکام حاصل کرچکا ہے، اب اگلی منزل صرف ترقی ہے۔ بدھ کے روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران پاکستان پویلین میں پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اب استحکام حاصل کرچکا ہے، اب اگلی منزل صرف ترقی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیووس عالمی فورم میں شرکت، پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کا موقع اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اب سفارتی تنہائی سے مکمل طور پر باہر نکل چکا ہے، ہمارے معاشی اعشاریے بہت تسلی بخش ہیں، مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 5.5 فیصد پر...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی؛ ترجمان دفتر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ایک منصفانہ اور...
فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ چینی کرنسی میں’پانڈا بانڈ‘جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اقدام عالمی سرمایہ کاروں خصوصاً چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران غیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں بانڈ اجراء کے لیے عالمی مشیروں کے تقرر کا عمل شروع کرے گی، حکومت جائزہ لے رہی ہے کہ ڈالر بانڈ، یورو بانڈ یا سکوک میں سے کون سا مالیاتی آلہ زیادہ موزوں رہے گا۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افراطِ زر جو ایک وقت میں تقریباً 40 فیصد تک پہنچ گئی تھی، اب سنگل ڈیجٹ میں ہے،...
پی ایم ایل این سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ڈال دیا گیا ہے اور معلومات کی اس چوری میں متعلقہ افسران کا ہاتھ ضرور رہا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئیں تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران سینیٹر نے کہا کہ تمام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر موجود ہے اور یہ تازہ ترین ڈیٹا ہے اور یہ اتنا مفصل اور منظم ہے کہ شاید ہمارے پاس اس سے بہتر ڈیٹا موجود نہ ہو۔ افنان اللہ خان نے کہا کہ مثال کے طور پر...
اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی رحمت میں شامل کرے، لواحقین و متاثرین کو صبر عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا دے۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے سانحہ گل پلازہ شاپنگ مال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ بہت افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک حادثے کی اطلاع ملی، جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں اور تمام زخمی و متاثرین کیلئے دل کی گہرائیوں...
گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد خواتین کے پردے سے متعلق متنازع بیان دینے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق جواد احمد حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب ان کی ایک خاتون سامع سے تلخ کلامی ہو گئی۔ مبینہ طور پر خاتون نے جواد احمد پر تنقید کی جس پر انہوں نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے سے پہلے اپنے طرزِ عمل پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔ جواد احمد نے کہا کہ ان جیسے لوگوں کی جدوجہد کی بدولت آج خواتین کو اپنی پسند کے مطابق زندگی گزارنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس دوران جواد احمد نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمران...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں سردی کے موسم میں عوام کیلئے ایک نعمت ثابت ہو رہی ہیں اور پنجاب کے شہری سستی اور لگژری سفری سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا عام آدمی وزیراعلیٰ مریم نواز کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے پر دعائیں دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر منصوبہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہے، جبکہ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے لوگوں...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا سے گریز کریں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمیں سب سے پہلے اپنی فوج کے لیے دعاگو رہنا چاہیے جو سرحدوں پر ہماری جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگر پاک فوج ریاستِ پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔ انہوں نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی قومی خدمات کو...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے خلاف منفی پروپیگینڈا سے بچیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ پیرس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمیں اپنی فوج کے لیے دعاگو رہنا چاہیے جو سرحدوں پر جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتیں تو بدلتی رہتی ہیں، مگر پاک فوج ریاست کی سلامتی کی مضبوط ضامن ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے...
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عدلیہ کے خلاف منفی مہم اور عوام میں عدلیہ کا اعتمادن کم کرنے کا باعث بننے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں۔ تحریری حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی جائز تنقید کو خاموش کرانے کے لیے نہیں بلکہ ادارے کی تکریم اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہے۔ عدالت نے کہا کہ تمام اداروں کی طرح عدلیہ بھی جائز تنقید کے معاملے پر کھلی سوچ رکھتی ہے اور عدالتی فیصلوں پر علمی،...
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئر کی ڈائریکٹ سائننگ، ڈرافٹ یا آکشن سے متعلق فیصلے کی گھڑی آ گئی۔ نجی ٹی وی کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ اب 8 ٹیموں کے ہوتے ہوئے ریٹینشن کا معاملہ مزید حساس ہو گیا ہے۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ موجودہ فرنچائزز 5 یا 6 ریٹینشن چاہتی ہیں جبکہ بعض صفر ریٹینشن کی حامی ہیں، اس حوالے سے گورننگ کونسل کی میٹنگ جمعہ کو طے ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹ سائننگ، ڈرافٹ یا آکشن سمیت تمام آپشنز زیر غور...
بنگلا دیش کے کرکٹرز نے بی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار کے بیان کے بعد بائیکاٹ کی وارننگ جاری کر دی۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب بی سی بی کے ڈائریکٹر نظم الاسلام نے سابق اوپنر تمیم اقبال کو انڈین ایجنٹ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ بنگلا دیش کے کرکٹرز نے وارننگ دی ہے کہ اگر بی سی بی کے ڈائریکٹر ایم نظم الاسلام نے استعفیٰ نہ دیا تو وہ کھیل کے تمام فارمیٹس کا بائیکاٹ کریں گے۔ نظم الاسلام نے تمیم اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےسوشل میڈیا پر لکھا کہ اس بار بنگلا دیش کے عوام نے اپنی آنکھوں سے ایک اور انڈین ایجنٹ کو دیکھا ہے۔ تمیم اقبال نے حال ہی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اسے دنیا کی20 بڑی معیشتوں (جی 20) میں شامل کرنا ہدف ہے۔ حکومت کی توجہ قرضوں میں کمی، توانائی کے شعبے میں مالی استحکام اور سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ پر ہے، سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) اور کارپوریٹ پاکستان گروپ کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجکاری ذریعے 134 سے 135 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش پیدا ہوئی ہے، جسے بینکوں میں رکھنے کے بجائے پیداواری شعبوں میں استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ معاشی سرگرمیوں میں...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:جی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے حکومتی پالیسیوں کا مکمل نفاذ کیا جائے، اسحاق ڈار کی ہدایت وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں اور معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشتی اصلاحات کے ایجنڈے پر مکمل طور پر گامزن ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہو...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جس سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو بھی تیز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور پاکستان کی معیشت اب میکرو اکنامک استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اب وقت کا تقاضا ہے۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان پالیسی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور پاکستان کی معیشت اب میکرو اکنامک استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اب وقت کا تقاضا ہے۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جس سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے...
اسکرین گریب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے جو ملک دنیا میں سفارتی سطح پر تنہا تھا اب دیکھیں کہاں کھڑا ہے۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں تین وسطی ایشیائی ممالک کے دورے ہوں گے، سمجھ نہیں آتا اب کس ملک جائیں، کس کی میزبانی کریں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے، معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ معاشی بہتری کے لیے وہ طریقہ کار بننا چاہیے جو سیاسی تبدیلیوں سے متاثر نہ ہو، معاشی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے، سیاسی آسانیاں پس پشت ڈالیں۔انہوں نے...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات جاری ہیں، معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں طویل عرصے سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات زیرِ غور تھیں، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ان کا عملی اطلاق کیا گیا۔ اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں کی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی، گردشی قرضوں میں کمی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جبکہ رائٹ سائزنگ اور گورننس میں اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کا ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کا اعلان اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے وسائل کے درست اور عوام کے حق میں استعمال کو یقینی بنایا...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے ججز کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی کارروائی سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پرویز الہٰی ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق اہم معاملہ ہونے کے باوجود کسی ریاستی ادارے نے کارروائی نہیں کی، نکات اہم نوعیت کی ہیں، درخواست کارروائی کے لیے منظور کی جاتی ہے۔جسٹس علی ضیاء باجوہ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ کسی انفرادی شخص کوحق نہیں کہ آزاداظہارکےنام پرعدلیہ کو اسکینڈلائز کرے، قانون ایسے کرداروں کے خلاف کارروائی...
جسٹس علی ضیاء ناجوہ نے پرویز الہیٰ ایڈووکیٹ کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اہم معاملہ ہونے کے باوجود کسی ریاستی ادارے نے کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں اٹھائے گئے نقاط اہم نوعیت کے ہیں لہذا درخواست ریگولر کارروائی کیلئے منظور کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالتی حکم میں...
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ دینی اداروں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجراء سے حکومتی عیاری نمایاں ہوگئی ہے اور اس سے صدر کے دفتر، پارلیمنٹ، سیاست دانوں اور جمہوریت کی توہین ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جماعت کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرحمان کو ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فاضل عثمانی، مولانا مقصود الوری، حافظ زین العابدین، سلمان عارف، محمد شاہد اور دیگر جماعتی عہدیداران بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مدارس پر...
رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندو مندروں میں صرف ہندوؤں کو رکنیت دی جاتی ہے اور مسلم مذہبی اداروں میں صرف مسلمانوں کو، مگر اب ایک نیا قانون لا کر غیر مسلموں کو مسلم مذہبی اداروں میں رکن بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے میونسپل انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی اور مہایوتی اتحاد پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک میں ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مسلمانوں کو صرف مذہب کی بنیاد پر "بنگلہ دیشی" قرار دیا جا...
فوٹو: سوشل میڈیا وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سیاسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے کہ سب کو ظرف کے ساتھ بیٹھ کے نیشنل ڈائیلاگ کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام چاہیے، ترقی ایسے ہی ممکن ہے۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا اپوزیشن کا خیر مقدمقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید ہونی چاہیے لیکن ہر بات پر نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140 اے کہتا ہے کہ مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم ہونا چاہیے، اختیارات کی منتقلی مضبوط بلدیاتی نظام کے لیے بھی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رویے بدل کے ترامیم...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے ثمرات اگر عام لوگوں تک پہنچے تو بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے رویے درست نہیں کریں گے تو آئین اور قانون میں جو بھی لکھیں فائدہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے وقت وزیراعظم نے مجھے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے بلدیاتی نظام پر آنے والے مسودے پر جو جماعتیں تیار ہیں ان کے ساتھ بیٹھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام، ایک شہر، 3 میئر، کوئی فائدہ ہو گا؟ ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم سے...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کرکے ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک ایران وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے کے ذرائع بحال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان رابطے کُھلے ہیں۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ عباس عراقچی اور وٹکوف کے درمیان ضرورت پڑنے پر پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260113-08-19 کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سعود آباد ملیر میں جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب تکمیل بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان قومی ترجیحات کے لیے ڈائیلاگ کریں تاکہ ملک میں آئین کا تحفظ ہو ، عدلیہ و پارلیمنٹ آزاد ہوں ، عدل و انصاف کی بالا دستی ہو ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہوں ، با اختیار بلدیاتی نظام ہو ، چاروں صوبوں کے معاملات آئین کے مطابق چلائے جائیں ، کسی کو بھی عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنا چاہیے ۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے مگر یہاں کے شہریوں سے ان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ علاقہ ہے، کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یا اخلاق حق نہیں رکھتی۔ جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی اقدام صومالیہ کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے‘ اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت لازمی ہے، کوئی...
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کے لیے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔ بار کے انتخابات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے۔ یہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں جو ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہییں۔...
سابق بنگلہ دیشی قومی کرکٹ کپتان تمیم اقبال کے حامیوں نے چٹاگانگ میں انسانی زنجیر کی شکل میں مظاہرہ کیا، احتجاج کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائریکٹر ایم نظام الاسلام کے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے عوامی معافی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر معافی نہ دی گئی تو نظام الاسلام کو پورٹ سٹی میں ’ناپسندیدہ‘ قرار دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا مظاہرہ چٹاگانگ کے علاقے قاضی دیوری میں ہوا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نظام الاسلام کے بیان نے تمیم اقبال کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جو بنگلہ دیش کے...
جدہ: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ علاقہ ہے اور کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یا اخلاقی حق نہیں رکھتی۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کا دورہ صومالیہ کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے اور پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدام ہارن آف افریقا اور بحیرہ احمر میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور پاکستان نے او آئی سی ممالک کے ساتھ...
اسرائیل نے صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز جدہ: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم اور وزیر خارجہ بھیج کر صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا ہے، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کا احترام اور حمایت کرتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اور اسرائیلی وزیرخارجہ کے صومالی لینڈ جانے کی غیرقانونی اورغیرحقیقی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل...
—فائل فوٹو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کے علاقائی استحکام کی غیر مشروط مکمل حمایت کرتا ہے۔اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے صومالیہ پر اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ انگ ہے۔ جس ملک کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، اسرائیل نے کرلیااسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر سرکاری طور...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ علاقہ ہے، کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یا اخلاق حق نہیں رکھتی۔ جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی اقدام صومالیہ کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان اسرائیل کی غیرقانونی اور غیرحقیقی کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل...
ویب ڈیسک:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن، تحفظ اور مختلف ممالک میں ترقیاتی اور ادارہ جاتی اقدامات کی حفاظت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غیر قانونی اقدامات کے اثرات سے خبردار رہنا چاہیے اور ترقی یافتہ ممالک اور اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ خطاب میں نائب وزیر اعظم نے خاص طور پر افریقہ اور ایشیا میں جاری چیلنجز پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بعض ممالک میں انسانی اور اقتصادی نقصان، ادارہ جاتی کمزوریوں اور ترقیاتی منصوبوں کی ناکامی قابلِ تشویش ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن، تحفظ اور مختلف ممالک میں ترقیاتی اور ادارہ جاتی اقدامات کی حفاظت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غیر قانونی اقدامات کے اثرات سے خبردار رہنا چاہیے اور ترقی یافتہ ممالک اور اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ خطاب میں نائب وزیر اعظم نے خاص طور پر افریقہ اور ایشیا میں جاری چیلنجز پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بعض ممالک میں انسانی اور اقتصادی نقصان، ادارہ جاتی کمزوریوں اور ترقیاتی منصوبوں کی ناکامی قابلِ تشویش ہیں۔ انہوں نے صومالیہ کی صورتحال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں...
فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر کہ اب ڈائیلاگ کی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔لاہور بار الیکشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کے قید رہنماؤں اور خواتین کو رہا کروانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں تیسری مرتبہ دو تہائی اکثریت سے جیتی ہے، پی ٹی آئی ہی صوبے کی نمائندہ جماعت ہے، وہ صوبے میں امن لے کر آئی ہے۔ لوگوں کو دو دو ہزار سال کی سزائیں سنادیں کیا ایسے ملک چلے گا، فواد چودھریفواد چودھری نے کہا کہ ہاؤس ہولڈ سروے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کے لیے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔ بار کے انتخابات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے۔ یہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں جو ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہییں۔ انہوں نے...