پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات کو محمود اچکزئی نے بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا کہ بانی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنی پروپیگنڈا میں دکھائی جا رہی ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں محمود اچکزئی نے کہا کہ احتجاج کا اعلان کرنے کے دوران بانی کی بیماری کے حوالے سے غلط تاثر کارکنوں کے ذہنوں میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل مقصد عوام کی توجہ ان اہم ایشوز سے ہٹانا ہے۔ اچکزئی نے واضح کیا کہ ان کی خواہش آزاد الیکشن کمیشن، شفاف عام انتخابات اور پاکستان کی آئینی و ادارہ جاتی تشکیل نو کے فروغ کی ہے، تاکہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر عوام کی خدمت کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے