گورنر سندھ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، شاید 10 یا 15 دن نکال لیں، تیمور تالپور
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وفاق میں اب بھی کچھ سمجھداری اور عقلمندی ہے، ہم بھی یہ بارہا دہرا رہے ہیں کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں تو آپ نشاندہی کریں، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں میں لائحہ عمل ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تیمور تالپور نے دعوی کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری شاید 10 یا 15 دن نکال سکیں گے، گورنر سندھ کا عہدہ ایک لسانی جماعت کے لیے استعمال ہورہا ہے، کامران ٹیسوری نے جو زبان استعمال کی اس سے گریز کرنا بہتر ہوتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، کاؤنٹ ڈاؤن میں 15 دن ہوسکتے ہیں لیکن 20 نہیں۔ تیمور تالپور نے کہا کہ گورنر سندھ کی گھبراہٹ دیکھی ایسے بیانات انہوں نے پہلے نہیں دیئے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وفاق میں اب بھی کچھ سمجھداری اور عقلمندی ہے، ہم بھی یہ بارہا دہرا رہے ہیں کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں تو آپ نشاندہی کریں، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں میں لائحہ عمل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لاشوں پر سیاست کررہی ہے، جب ایسا وقت آتا ہے تو گالم گلوچ بھی کرتے ہیں اور پگڑیاں بھی اچھالی جاتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔