فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں سردی کے موسم میں عوام کیلئے ایک نعمت ثابت ہو رہی ہیں اور پنجاب کے شہری سستی اور لگژری سفری سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا عام آدمی وزیراعلیٰ مریم نواز کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے پر دعائیں دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر منصوبہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہے، جبکہ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے لوگوں نے جھانسہ دیا، پنجاب میں دوبارہ عوام کی نمائندہ حکومت آنے سے ترقی اور خوشحالی بھی واپس آ گئی ہے۔
صوبائی وزیرِ نے کہا کہ اب پنجاب کے ہر ضلع میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے، جو لوگ سٹریٹ موومنٹ چلانے آئے تھے، آج وہ تحفظِ کرسی موومنٹ کی فکر میں مبتلا ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی، اڈیالہ کا مستقل رہائشی جیل میں فرسٹریشن کا شکار ہو چکا ہے اور اس کی انتشاری سیاست کے باعث اس کے اپنے لوگ بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔