data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور ( نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کالا بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم میں عوام نے بھر پور رائے کا اظہار کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 20 جنوری کو منصورہ میں پریس کانفرنس میں عوامی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کابلدیاتی ایکٹ آئین سے بغاوت اور عوام کے منتخب اداروں پر بیورو کریسی ،نوکر شاہی،غیر منتخب اداروں کو بالا دست کرنے کالا قانون ہے۔پنجاب ہی نہیں پی پی پی سندھ،پی ٹی آئی کے پی کے اور بلوچستان میں اتحادی حکومت عوام کو با اختیار مقامی حکومتوں کا نظام دینے کے لیے تیار نہیںہیں۔پنجاب میں با اختیار بلدیاتی نظام کی تحریک پورے ملک میں پھیلے گی ،جماعت اسلامی جمہوریت کی نرسری اور پائیدار جمہوری نظام کے لیے با اختیار بلدیاتی نظام کی جد و جہد جاری رکھے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا حکمران جماعتیں اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ عوام پر خاندانوں ،عیاش اشرافیہ اور مفاد پرست گرہوں کے تسلط کو قائم رکھنے کے لیے با اختیار بلدیاتی نظام کے انتخاب روکنے کے لیے متحد اور یک آواز ہیں۔عوامی طاقت پر امن جمہوری مزاحمت ہی غیر آئینی ،غیر جمہوری مافیا کو پسپا کرے گی۔لیاقت بلوچ نے کسان بورڈ کے قائدین کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں زراعت ،کسان ہاری کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہیں ۔گندم کے تیسرا سیزن پر فصل آرہی ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالہ کے لیے کوئی انقلابی اقدامات کرنے کے لیے تیار نہیں ،گندم کا کاشتکاربرباد ہو گیا اب روزانہ کی بنیاد پر آٹا ،روٹی کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے ،حکومت نے کسان ہاری کو زندہ دفن کر دیا اور ان کی محنت کی کمائی پر مڈل مین مافیا کی سر پرستی ہو رہی ہے ۔گندم ،کپاس ،چاول،آلو اور گنا کی کاشت کار رل گیا حکمران ہوش کے ناخن لیں ،جماعت اسلامی زراعت کو بربادی سے بچانے کے لیے پورے ملک میں منعظم تحریک چلائے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن