ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ‘ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260119-08-16
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔ٹرمپ نے کہا کہ قیادت کا مطلب احترام ہے، خوف اور موت نہیں، اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کے بجائے حکمرانوں کو ملک کو درست طریقے سے چلانے پر توجہ دینی چاہیے، جیسے میں امریکا میں کرتا ہوں‘ ناقص قیادت کی وجہ سے ایران دنیا میں رہنے کے لیے بدترین جگہ بن چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔