آ ئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کی شہباز شریف حکومت کی معاشی اصلاحات کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف حکومت کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے۔ ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی تہہ دل سے عزت کرتی ہیں، شہباز شریف جب کسی کام کی ٹھان لیں تو اسے مکمل کر کے ہی چھوڑتے ہیں۔کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ ان کی شہباز شریف سے متعدد بار ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں پہلے سے متعین کردہ اہداف کے حصول اور ترقی کے مزید اہداف پر گفتگو ہوتی ہے، پاکستانی حکومت سنجیدگی سے اصلاحات کا نفاذ کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومتی اقدمات کے مثبت ثمرات موصول ہونے لگ گئے ہیں اور پہلی مرتبہ بجٹ ڈسپلن نظر آ رہا ہے، عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی کے لیے وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔