میانمار کے وزیرخارجہ کا دورہ، وفود کی سطح پر مذاکرات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی دفتر خارجہ پہنچ گئے، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔
میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے معزز مہمان کا استقبال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورمیانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اورمیانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میانمار میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔
وزیر خارجہ میانمار تھان سوی نے کہا کہ شاندار میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اورمیانمار کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میانمار کے وزیر
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔