سندھ بھر میں سرکاری‘ نجی و کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبہ بھر میں تمام سرکاری، نجی اور کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت دے دی۔ ابتدا میں 2,368 عمارتوں کا انسپکشن کیا جائے گا، جس کی تکمیل کے لیے سخت ٹائم لائنز کے ساتھ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے واضح احکامات جاری کیے جائیں گے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جس کی وزیر اعلیٰ سندھ نے منظوری بھی دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد حفاظتی پروٹوکول کو ادارہ جاتی بنانا اور عوامی جان و مال کی بہتر حفاظت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزرا، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ