اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی،کسی نے نہیں کی، محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بات کی، محسن نقوی واحد انسان ہیں،جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہناتھا کہ محسن نقوی سے پہلی ملاقات چائنیز کے مسئلے پر ہوئی تھی، محسن نقوی سے کہا تھا آپ غلط کام کر رہے ہیں، میں گرفتار ہوا تو محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ تھے، میں نے محسن نقوی کو کہا میں نے اپنے بچے کو اپنی گرفتاری کا نہیں بتایاتھا، محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی،کسی نے نہیں کی، میرا ابھی محسن نقوی سے رابطہ نہیں ہے۔

سوڈان ، بازار پر ڈرون حملے میں 28 افراد ہلاک

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بات کی، وہ واحد انسان ہیں،جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں، ہمارے دھرنے کا چوتھا دن ہے، ہمارے دھرنے سے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے، بانی کی رہائی سے لے کر صحت تک آگئے،ہم اس کےذمہ دارہیں، مفاہمت ہمارے دین میں ہے، مفاہمت ترقی اور بہتری کا راستہ ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ میری دعاہے کہ بانی کی صحت سے متعلق رپورٹ ٹھیک ہو، بانی پی ٹی آئی کے رہانہ ہونے کے ہم سب ذمہ دارہیں، بانی جس سوچ سے چل رہے تھے،وہ ملک کوآگےلے کر جاتے، بانی کی صحت سے متعلق اطلاعات پر یقین نہیں رکھتے، دعا ہے جیسی رپورٹ بتائی جا رہی ہے صحت ویسی ہی ہو، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی، ہٹ دھرمی کی جارہی ہے اس کامطلب دل میں چور ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہمارا دباؤ اتنا کم ہو گیا کہ ملاقات سے لے کربانی کی صحت پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ہمارے درمیان بدنیت لوگ ہیں،پی ٹی آئی میں کسی میں فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، پی ٹی آئی میں سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے یکم اکتوبر کو ملاقات ہوئی، بانی نے کہا  26ویں ترمیم روکنے کیلئے اسلام آباد آناہے، جڑیں ہل گئی تھیں،سسٹم ہمارے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہو گیا تھا۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی سے جو لوگ ملنے جاتے ہیں وہ عجیب کہانیاں سناتے ہیں، بانی کو بتایا جاتا ہے قیادت غدار ہے،لوگ نکلنے کیلئےتیارہیں ، 5اکتوبر کو ڈی چوک پر پہنچے تو 15 بندے بھی نہیں تھے، بانی کورپورٹ دی گئی کہ ڈیڑھ لاکھ موجود تھے، بانی کو رپورٹ دی گئی کہ فیض آبادپل پر 3 لاکھ لوگ موجود تھے، بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دی،ہم نے بھر پور زور لگایا۔علی امین نے کہا کہ 26نومبر کو بانی نے ہمیں سنگجانی پر رُکنے کا کہا،ہم نے بات نہیں مانی، پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ناکامی میں ہم سب شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کئی بار کہاہے فوج ان سے زیادہ ضروری ہے۔

تاریخی لمحہ :وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹاکر سے وفود کی سطح پر ملاقات میں جرمن زبان میں گفتگو، ویڈیو آپ بھی دیکھیں

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بات نے کہا کہ علی امین بانی کی نے بات

پڑھیں:

صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا

متاثرہ خاندان نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خارجہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ مغوی پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اہلِ خانہ کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی شہریوں کی رہائی سے متعلق معاملے پر متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے بعض سفارتی ذرائع سے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صومالی بحری قزاقوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کبھی 10 ملین ڈالر کے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔ خاندان کے مطابق مغوی پاکستانیوں نے خود اطلاع دی ہے کہ بحری قزاق ان کی رہائی کے لیے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے ابتدا میں 3 ملین ڈالر تاوان مانگا تھا جبکہ اب یہ مطالبہ کم کرکے 2.5 ملین ڈالر کردیا گیا ہے۔ خاندان نے مزید کہا کہ میڈیا اور سفارتی ذرائع میں گردش کرنے والی بعض اطلاعات حقائق کے منافی ہیں اور ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ 

ان کے بقول انہیں اس بات کا بھی کوئی علم نہیں کہ بحری جہاز "آنر 25" کے مالک، صومالیہ کی حکومت اور بحری قزاقوں کے درمیان کس نوعیت کی بات چیت جاری ہے۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ بحری قزاق مسلسل پاکستانی نیوز چینلز سے براہِ راست بات چیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بار بار مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ خاندان نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خارجہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ مغوی پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اہلِ خانہ کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، تاہم متاثرہ خاندان نے اپنے مقف میں بعض زیر گردش دعوں کی واضح تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری