جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ دینی اداروں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجراء سے حکومتی عیاری نمایاں ہوگئی ہے اور اس سے صدر کے دفتر، پارلیمنٹ، سیاست دانوں اور جمہوریت کی توہین ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جماعت کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرحمان کو ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فاضل عثمانی، مولانا مقصود الوری، حافظ زین العابدین، سلمان عارف، محمد شاہد اور دیگر جماعتی عہدیداران بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مدارس پر دباؤ ڈالنا بیرونی ایجنڈا ہے جسے جماعت مسترد کرتی ہے اور حکمرانوں کو چاہیے کہ دینی اداروں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجراء سے حکومتی عیاری نمایاں ہوگئی ہے اور اس سے صدر کے دفتر، پارلیمنٹ، سیاست دانوں اور جمہوریت کی توہین ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چند روزہ اقتدار کیلئے آئین، اقدار اور جمہوریت کو نظرانداز کیا اور مستقبل میں پارلیمنٹ یا دستخطوں کی ضرورت بھی نہیں سمجھی جائے گی۔ ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ جعلی اور جبری اکثریت کے حالات میں یہی ہوتا ہے۔ ن لیگ اور پی پی کے اقتدار کے شوق کی قیمت ہمیشہ عوام نے چکائی اور موجودہ حکومتی اقدامات یہ ثابت کر رہے ہیں کہ حکمران صرف اپنی نوکری بچانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کی کوئی پرواہ نہیں، اور پارلیمنٹ کسی آرڈیننس فیکٹری کا منظر پیش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے صدر کے دستخط کے بغیر ایک آرڈیننس جاری کر دیا تھا، تاہم پیپلز پارٹی کے احتجاج پر واپس لے لیا گیا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ صدر کے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری