data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260114-01-25
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں مداخلت کر کے دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ایران کا گھیرا تنگ کر کے لادینی قوتوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔قوم فرقہ بندی کی آگ سے بچیں اور اتحاد ویکجہتی کے ذریعے عالمی ایجنڈے کو مسترد کردیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن ضلع ملیر شاہ لطیف ٹائون کے زیراہتمام سالانہ تقریب تکمیل بخاری شریف وحفظ وناظرہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن ،جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبدالحق ہاشمی ،جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ محمد افضل ،جامعہ تفہیم القرآن کے منتظم اعلیٰ ومدیر مفتی ضیا الرحمن فاروقی ،امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر سید مفخر علی ،جمعیت اتحاد العلما کراچی کے صدر مولانا عبدالوحید،امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ،جمعیت اتحاد العلما ضلع کورنگی کے صدرقاری منصور احمدنے بھی خطاب کیا جبکہ سابق امیر ضلع محمد اسلام ،نائب امیر ضلع قدر گل ،مسجد سلمان کے صدر محراب خان ،امام مولانا قاسم ضیا ،پیر طالب حسین چودھری ودیگر ذمے داران بھی تقریب میں موجودتھے ۔اس موقع پر سالانہ امتحانات میںکامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے اور تکمیل قرآن وحفظ مکمل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی بھی کی گئی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے راستے ایک خطرناک بساط بچھائی ہے اور اس کی کڑیاں بلوچستان اور چین تک ملتی ہیں ۔امریکا نے ایران میں خانہ جنگی کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی تو پھر وہ خود اس آگ میں بھسم ہوجائے گا ۔امریکا ،اسرائیل اور بھارت کا ٹرائیکا دنیا کو عالمی جنگ کی جانب دکھیل رہا ہے ۔قرآن وسنت کا نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے ۔پاکستان کے حکمراں سودی نظام سے نجات حاصل کریں ۔مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا لیکن یہاں ایک دن کے لئے بھی اسلام کا نظام عملی طور پر نافذ نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے آج ملک میں کرپشن بدامنی ہے اسلام کا عادلانہ نظام ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے ۔جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد افضل نے کہا کہ دینی مداراس اسلام کے بیس کیمپ کا کردار ادا کررہے ہیں مداراس کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائینگے ۔مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ قرآن عمل کی کتاب ہے اور اسے زندگی کے ہردائرے میں نافذ کیا جائے ۔مفتی ضیا الرحمان فاروقی نے کہا کہ مدرسہ اسلامیہ قرآن فہمی کو عام کرنے اور اس کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے ۔قرآن سے تعلق کو مضبوط کیا جائے اور قرآن کوترجمے کے ساتھ پڑھا جائے ۔امیر ضلع ملیرسید مفخر علی نے کہا کہ قابل مبارک باد ہیں وہ والدین جن کے بچوں نے حفظ وناظرہ مکمل کیا ہے ۔یہ بڑی سعادت کی بات ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کے پیغام کو عام کیا جائے ۔جمعیت اتحاد العلما کراچی کے صدر مولانا عبدالوحید نے کہا کہ منبر ومحراب ایک بڑی قوت ہے منبرومحراب نے ہمیشہ امت کی رہنمائی کا فریضہ ادا کیا ہے ۔امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ قرآن روشنی اور نور ہے اس کی روشنی سے سارے جہاں کو روشن کیا جائے ۔قاری منصور احمد قریشی نے کہا کہ تفہیم القرآن کے مدارس کا پورے ملک میں جال بچھا ہوا ہے اور قرآن فہمی کوعام کرنے میں دینی مداراس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن شاہ لطیف ٹائون میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی تفہیم القرا ن لیاقت بلوچ پاکستان کے نے کہا کہ کیا جائے

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو