اختر مینگل کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا قابل مذمت ہے، بی این پی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اپنے مرکزی بیان میں بی این پی نے کہا کہ ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47 اتحاد نے بلوچستان کو "پوائنٹ آف نو ریٹرن" پر پہنچا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار اختر جان مینگل و دیگر بلوچ قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کا مقصد بلوچ نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنا ہے۔ ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47 اتحاد نے بلوچستان کو "پوائنٹ آف نو ریٹرن" پر پہنچا دیا ہے۔ پارٹی قائد کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم سازش کے تحت چلائی جانے والی مہم کا مقاصد سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47 کے ڈیلی ویجز ملازمین کو بلوچستانی عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی انہیں مسترد ہی کریں گے۔ پیسوں، جھوٹے دعوؤں، بڑھک بازی سے عوامی پذیرائی حاصل کی جا سکتی ہے اور نہ ہی کسی کی عوامی پذیرائی میں کمی کی جا سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ منظم سازش کے تحت بلوچ نوجوانوں کے جذبات سے کھیل کر پوائنٹ آف نو ریٹرن کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ اکیسویں صدی سوشل میڈیا کا دور ہے۔ بلوچ عوام سانحہ توتک، سانحہ شاہ نورانی، لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں، جنہیں پشت پناہی حاصل ہے۔ ان کے ہاتھ بلوچ نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستانی عوام کے مشکور ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر ان اچھی خاصی خاطر تواضا کر رہے ہیں۔ بیان میں نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جذبات میں آنے کی بجائے سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں، تاکہ ڈیتھ سکواڈ فارم 47 اتحاد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر فارم 47
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔