بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا، بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی، ہمیں اپنے مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار سرکار ہو گی، 8 فروری کو دکانیں اور کاروبار بند کریں، ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں، سہیل آفریدی بہترین اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔
دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔